وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ’اوووو‘ ’اوووو‘ کی آوازیں لگانا شروع کردیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی تاہم شہباز شریف ایوان سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، ایوان کی کارروائی کے دوران مرد اور خواتین ووٹروں میں پائے جانے والے فرق سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2018 میں فرق 11.

8فیصد تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں یہ فرق کم ہوکر 7.4 پر آگیا، جبکہ 86 اضلاع میں یہ فرق 10 فیصد سے بھی کم ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق آج بھی یہ ووٹرز کا صنفی فرق ایک کروڑ سے زیادہ ہے، جو پالیسیاں بنائی گئی ہیں وہ کار آمد ثابت نہیں ہوئیں. اس مسئلے کے حل کے لیے ٹائم فریم دینا چاہیے۔  انجینئر حمید حسین نے کرم کے معاملے پر احتجاج کیا. اس دوران وہ بینر اٹھائے وزیراعظم کی نشست کے سامنے آگئے۔قانونِ شہادت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا. ترمیمی بل شازیہ مری نے پیش کیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچے، حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا. تاہم اپوزیشن اراکین نے وزیراعظم کی آمد پر نعرے بازی کی۔تحریک انصاف کے اراکین نے عصر کی اذان کے دوران کچھ دیر کے لیے احتجاج مؤخر کیا. اذان کے بعد تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج ایک مرتبہ پھر شروع کردیا، اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور عمران خان کی رہائی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل تھے. وزیراعظم کی نشست کے سامنے عطا تارڑ، ملک ابرار اور حنیف عباسی موجود رہے. وزیراعظم تقریر کیے بغیر ایوان سے واپس روانہ ہوگئے۔

بعد ازاں  اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل دن 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔اس کے علاوہ، چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے اقلیت نشست دینے کا بل مؤخر ہوگیا.وزیرقانون نے کہا کہ یہ بل پہلے سے زیر غور ہے۔نیکسس بین الاقوامی یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجیز کے قیام کا بل پیش کیا گیا. بل انجم عقیل خان نے پیش کیا. نیکسس بین الاقوامی یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجیز کے قیام کا منظور کرلیا گیا۔پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے 25 فیصد غریب بچوں کو اسکالرشپ دینے کی ترمیم پیش کی .جس پر وزیر قانون نے کہا کہ اس کو 25 کے بجائے 10 فیصد کردیا جائے، نوید قمر نے کہا کہ آج بل کو پاس کرنے دیں بعد میں ترمیم کرسکتے ہیں۔بین الاقوامی امتحانی بورڈ بل 2024 موخر کردیا گیا. رانا قاسم نون کا کہنا تھا کہ اس سے سالانہ اربوں روپوں کی بچت ہوگی. بین الاقوامی ادارے بہت سارا سرمایہ بیرون ملک لے جاتے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ اس بل کو اگلے ایجنڈے پر لایا جائے جب کہ وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ اہم بل ہے اس پر مزید غور کرنا چاہیے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بین الاقوامی قومی اسمبلی تحریک انصاف وزیراعظم کی اراکین نے نے کہا کہ پیش کیا پیش کی

پڑھیں:

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی

پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے بعد حکمران اتحادی پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیا۔

اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران خوب نعرے بازی کی۔

اپوزیشن سینیٹرز نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر چیئرمین سینیٹ نے ارکان کی گنتی شروع کروادی۔

دوسری طرف پی پی سینیٹرز احتجاج کےلیے نشستوں سے اٹھ کر چیئرمین ڈائس کے سامنے آگئے، انہوں نے احتجاج کے دوران پانی چوری نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شیری رحمان سے بات کر کے معاملے کو بحث کےلیے ایوان میں لے آئیں۔

دوران خطاب اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، کثیر جماعتی مشاورت بھی زیر غور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بیٹھ کر بات ہوگی، کوئی چیز بلڈوز نہیں ہوگی، کابینہ کے ارکان ایوان میں سوالوں کے جواب دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹرز احتجاج کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، جس کے بعد ن لیگی سینیٹر بھی ایوان سے چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب اسمبلی: نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا بل منظور
  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز مںصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے
  • سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی
  • ’پانی چوری نامنظور‘، سینیٹ میں وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے نعرے، پی پی کا واک آؤٹ
  • خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز بل پر بریفنگ بے نتیجہ رہی
  • پنجاب اسمبلی : پوپ کیلئے ایک منٹ خاموشی ،3بل منظور ‘ 2کمیٹیوں کے سپرد : اپوزیشن کا واک آئوٹ 
  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال