ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد میرزائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے دورۂ لاہور کا آغاز شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دے کر کیا۔ ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات موجود ہیں، اور پاکستانی قوم کا دل مشہد میں دھڑکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے ممبران امیر حسین ثابتی، علی اکبر علی زادہ اور محمد میرزائی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پیر حبیب عرفانی، پیر عثمان نوری، ڈاکٹر نوید اکبر، ڈاکٹر وحیدالزمان طارق، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، علامہ محمد حسین گولڑوی، مکرم ترین جہانگرد، عرفان قریشی، ندیم پہلوان، چودھری مبین، محمد ریاض، انعام بٹ اور علامہ سید علی رضا نقوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، ڈاکٹر اصغر مسعودی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی روابط کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد میرزائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے دورۂ لاہور کا آغاز شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دے کر کیا۔ ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات موجود ہیں، اور پاکستانی قوم کا دل مشہد میں دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے گہرے ثقافتی روابط کی ایک علامت لاہور اور ایران کے تین شہروں ’’مشہد، اصفہان اور آمل‘‘ کے درمیان "شہرِ خواہر" (سسٹر سٹی) تعلقات کا قیام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم اسلامی جمہوریہ ایران، دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں، اور ایرانی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے اس دورے کا مقصد بھی رہبر معظم کے اسی وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ تقریب میں شریک معزز شخصیات نے ایرانی وفد کا پُرتپاک استقبال کیا اور فلسطین کے دفاع کے حوالے سے ایران کے جرأت مندانہ اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام ایران کیساتھ والہانہ محبت رکھتی ہے اور دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی خواہاں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران اور پاکستان کے کے درمیان نے اپنے کہا کہ

پڑھیں:

ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟

ایران میں روزی روٹی کی تلاش میں گئے معصوم مزدور موت کی نیند سوگئے، اس المناک سانحے پر پورا بہاولپور سوگوار ہوگیا۔

بہاولپور کے نواحی علاقے خانقاہ شریف، رنگ پور، احمدپور شرقیہ اور شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے 8 محنت کش بہتر مستقبل کی امید لیے ایران کے صوبہ سیستان کے شہر مہرستان جا پہنچے، جہاں وہ ایک ورکشاپ میں مزدوری کرتے تھے۔ مگر 12 اپریل کو ان کے اہل خانہ کو ایسی دل دہلا دینے والی خبر ملی جس نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کردیا۔

مسلح افراد نے ان مزدوروں کی ورکشاپ پر حملہ کرکے نہ صرف انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ بعدازاں اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد دلشاد سیال، محمد دانش دلشاد، غلام جعفر، ملک خالد، ناصر اقبال، عامر، ملک جمشید اور محمد نعیم شامل ہیں۔

ان میں سے 5 کا تعلق خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک کا شجاع آباد سے تھا۔

ان کے ورثا اپنے پیاروں کی ہلاکت پر کیا محسوس کر رہے ہیں، ان کا کیا کہنا ہے، آئیے! جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے گلوبل ویلج میں 3 روزہ ثقافتی نمائنش
  • بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
  • امریکی وزیر خارجہ کے تازہ ریمارکس پر ایرانی اہلکار کا دوٹوک "انکار"
  • امریکا نے ایرانی ایل پی جی کمپنی اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟
  • میں نے نتین یاہو کیساتھ ایران سے متعلق بات کی، امریکی صدر
  • محمد علی درانی اور محمد علی سیف کی ایرانی سفیرسے ملاقات، 8پاکستانیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران