Jasarat News:
2025-04-26@02:33:13 GMT

سیاروں کی پریڈ:نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

سیاروں کی پریڈ:نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں

ماہرین فلکیات کے مطابق آج سے نظام شمسی کے 6 اہم سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے، جن میں مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس، اور نیپچون شامل ہیں۔ یہ نایاب منظر فروری کے آخر تک مزید خاص ہو جائے گا جب عطارد بھی اس صف میں شامل ہو جائے گا۔

سائنس دانوں کے مطابق مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو بغیر کسی آلے کے اپنی آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین یا خلائی دوربین کا استعمال مفید رہے گا۔

سیاروں کے اس ترتیب کو سائنسی اصطلاح میں ’’سیاروں کی پریڈ‘‘ کہا جاتا ہے، جو بہت کم مواقع پر وقوع پذیر ہوتی ہے۔

برطانیہ میں ففتھ اسٹار لیبز کی ماہر فلکیات جینیفر میلارڈ نے اس موقع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’سیاروں کو براہ راست اپنی آنکھ سے دیکھنا ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے۔ خلا سے سفر کرکے آنے والے روشنی کے ذرات (فوٹانز) ہماری آنکھوں تک پہنچتے ہیں، جو اس منظر کو اور بھی جادوئی بنا دیتے ہیں۔‘‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 فروری تک اس قطار میں عطارد کی شمولیت کے ساتھ یہ منظر اور بھی خاص ہو جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ نایاب نظارہ سائنس کے شوقین افراد اور عوام کے لیے خلا کی وسعت کو قریب سے دیکھنے کا سنہری موقع ہے۔

سیاروں کا یہ رقص شام کے وقت بہتر طور پر دیکھا جا سکے گا۔ اس منظر کو دیکھنے کے لیے کسی کھلی اور کم روشنی والے مقام کا انتخاب کریں تاکہ آپ فلکیات کے اس شاندار مظہر کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات

اپریل کے اختتام پر ایک خوبصورت فلکی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جب ہلال نما چاند سیاروں زہرہ (Venus)، زحل (Saturn) اور عطارد (Mercury) کے ساتھ مشرقی افق پر ایک ساتھ نظر آئے گا۔

یہ نظارہ 25 اپریل جمعہ کو علیٰ الصبح دکھائی دے گا، اور ان چاروں اجرامِ فلکی کو بغیر دور بین کے دیکھا جا سکے گا۔ البتہ عطارد اپنی مدھم روشنی اور کم بلندی کے باعث مشکل سے نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟

سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس منظر کو ’آسمانی مسکراہٹ‘ سے تشبیہ دے رہے ہیں، جس میں چاند مسکراہٹ اور زہرہ و زحل آنکھوں کے طور پر نظر آئیں گے۔ تاہم، شمالی امریکا میں یہ منظر اس انداز سے واضح نہیں ہوگا۔

یہ مظاہرہ صرف ایک صبح کے لیے ہوگا، جبکہ چاند، زہرہ اور زحل کی اگلی قریبی موجودگی 23 مئی کو متوقع ہے، جو ایک اور صبح کے وقت کا نظارہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجرام فلکی چاند زحل زہرہ عطارد

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کی میت کو کھلے تابوت میں منظرِعام پر لایا گیا؛ تصاویر وائرل
  • پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والا کا منہ توڑ جواب دے گا، اسحاق ڈار
  • علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
  • اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • ہائی ویز کی بندش؛ دھوپ اور گرمی میں پھنسی ادویات خطرہ بن گئیں
  • پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کو جرات نہیں ہونی چاہئے، اسحاق ڈار
  • چکوال میں مدت سے غائب جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • حکومتی کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ وزیراعظم نے کمیٹی بنادی
  • ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات