کراچی، اجمیر نگری میں تین ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسکرین گریب
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے میں تین ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔
خواجہ اجمیر نگری میں تین ملزمان کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ دکاندار یعقوب کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان اجرتی قاتل نکلے اور وہ دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار یعقوب کا پنجاب کے علاقے قصور میں ایک شخص سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، ملزمان دکاندار کو ڈکیتی کی واردات ظاہر کر کے قتل کرنا چاہتے تھے۔
مارے گئے ملزمان کے موبائل فون سے دکاندار اور اس کے بیٹے کی تصاویر بھی ملی ہیں، پنجاب پولیس سے بھی رابطہ ہوگیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔