نوشہرو فیروز: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نوشہرو فیروز: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شیخ رشید کس بات پر رو پڑے؟
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی عید قرباں کے موقع پر نجی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ والدہ کو یاد کر کے رو پڑے۔
پاکستان کے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد عیدالاضحیٰ پر ایک بالکل مختلف انداز میں نظر آئے۔ وہ ہمیشہ اپنی پیش گوئیوں اور سادہ مگر برجستہ اندازِ گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، مگر اس بار اُن کے جذباتی لمحے نے سب کو حیران کر دیا۔
شیخ رشید احمد نے اپنے حلقۂ انتخاب، اہلِ خانہ اور ووٹرز کے ساتھ عید منائی، تاہم قربانی کے وقت انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی اور اس دوران وہ اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرکے رونے لگے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چاند رات کے موقع پر اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دی۔
شیخ رشید گفتگو کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کہا میری ماں بہت مضبوط خاتون تھیں، ہم میں بہت جھگڑے ہوتے تھے جب میں چھوٹا تھا، لیکن وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں، آج جب میں قربانی کر رہا ہوں، ان کی بہت یاد آ رہی ہے۔
شیخ رشید ماضی میں بھی متعدد بار اپنی والدہ سے محبت اور ان کے اثرات کا ذکر کرتے آئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میری کامیابی، طالب علمی، سیاست سے لے کر قومی اسمبلی تک سب کچھ میری ماں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
ویڈیو دیکھنے والے بھی ان کے دکھ میں شریک ہوئے، سوشل میڈیا پر شیخ رشید کے اس لمحے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب عوام نے ایک سخت لہجے والے سیاستدان کو ایک بیٹے کی طرح ٹوٹتا اور یادوں میں بکھرتا دیکھا۔