سعودیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔
اس کے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے پر 2، زائد المیعاد قیام پر 3، کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر 16، کفیل کی شکایت پر 17 اور مختلف وجوہات کی بنا پر 12 پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا ہے۔امریکا میں ایمرجنسی سفر پر روکے گئے 2 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ زمبابوے امیگریشن سے روک کر 3 مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا جب کہ قبرص، پریٹوریا، قطر، یوگنڈا اور چین سے 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ امارات میں جیل سے نکال کر ایمرجنسی دستاویزات پر 103 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ادھر انسانی اسمگلروں کا نشانہ بن کر پاکستان سے سینیگال پہنچے 2 مسافروں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔
جی سی یونیورسٹی لاہور کی ایم فل کی طالبہ کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بے دخل کیا گیا پاکستانیوں کو ہونے پر
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
فائل فوٹوپاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔