نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پشاور:
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں جب کہ جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ہے تو پھر وزرا اول فول بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟ ۔ جعلی حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں، آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نواز شریف فوج کی
پڑھیں:
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہ لگانے کا بہت اچھا فیصلہ ہے: نواز شریف
نواز شریف—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگانا تو بہت اچھا فیصلہ ہے۔
یہ بات میاں نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ واپسی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئی کہی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی ہے تو یہ بات میں نے ابھی نہیں سنی۔