سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔
لندن میں ن لیگی ورکرز نے نواز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی نغمہ سنایا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے، شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیے، وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کررہی ہیں۔
ن لیگی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نواز شریف کہا کہ
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔