جیت کا جشن ماتم میں تبدیل؛ مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ سمیت 3 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ منعقد کرنیوالی مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے اموات؛ کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی درج
تاہم واقعہ میں ہلاک افراد کی اموات پر پولیس نے ایف آئی آر فرنچائز پر درج کرلی ہے جبکہ وکٹری پریڈ منعقد کرنیوالی مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ نکھل سوسالے کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ؛ بھارتی بورڈ نے فرنچائز کو مشکل میں تنہا چھوڑ دیا
ڈیاجیو انڈیا کے مارکیٹنگ اور رویونیو سربراہ نکھل سوسالے بنگلورو ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مبینہ طور پر ممبئی کیلئے پرواز کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ! پولیس نے منع کیا تو فرنچائز نے کیا دلیل دی؟
اس کے علاوہ ڈی این اے انٹرٹینمنٹ نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 3 اسٹاف ممبران اور منتظمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ مقدمے کی ایف آئی آر میں ایونٹ مینجمنٹ کمپنی اور کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: "اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے تھے" کوہلی وکٹری پریڈ نہ رکوانے پر تنقید کی زد میں
دوسری جانب ہلاکتوں کے بعد عوامی غم و غصہ کم کرنے کیلئے فرنچائز نے متاثرہ خاندانوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا بھی اعلان بھی کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وکٹری پریڈ مزید پڑھیں
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔