عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی: بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
مشیرِاطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹرمحمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور مانیٹرنگ کےلیے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔
مشیر اطلاعات نے بتایا کہ عیدنماز سے قبل تمام عیدگاہوں کی مکمل صفائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے بجٹ سے پہلے این ایف سی اجلاس بلا کر ضم اضلاع اور نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات کے پی کو ادا کرے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ماحول دوست بائیوڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں مزید بتایا کہ گنجان آباد علاقوں میں عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا نے بتایا کہ ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز کے ذریعے فضلے کو فوری ڈمپنگ سائٹس پہنچایا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے انتظامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صفائی پر مامور عملے کی نگرانی کےلیے ٹریکنگ سسٹم استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران جراثیم کش اسپرے، سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری رہے گا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے ہدایات پر عمل کریں اور ویسٹ ڈمپنگ کےلیے مختص مقامات کا استعمال کریں۔
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ نالوں، کھلے مقامات یا جنگلات میں فضلہ پھینکنے سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشیر اطلاعات خیبر بیرسٹر سیف نے کہا نے کہا ہے کہ کہا کہ
پڑھیں:
9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے 2 سال بعد آنا شروع ہوگئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ناکام بغاوت کرنے اور کروانے والوں کی تمام ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں، منصوبہ بندی کس نے کی؟ کہاں کی؟ کون کون شامل تھا؟ یہ سب تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے تھے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کبھی وکیل پیش نہیں کرتے تھے، کبھی خود پیش نہیں ہوتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کرنے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، شہدا کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔