نیا بجٹ؛ خیبر پختونخوا میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں، صوبائی مشیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
پشاور:
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں۔ ہم آئندہ سال کے لیے بھی اپنے لیے 40 فیصد کا ٹیکس ہدف مقرر کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور بہتر عمل درآمد پر توجہ دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹومحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو ساڑھے 26 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے۔