پاکستان درست سمت گامزن، شہباز شریف نے معیشت کو بہت بہتر کر دیا، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لندن میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نون لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی جنگی بہترین حکمت عملی نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح دلوائی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف، فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حق دار تھے، انہوں نے بھارت کو شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ نون نواز شریف نے ورکرز کے ساتھ ملاقات کی، لیگی کارکنوں نے پارٹی نغمہ سنایا۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نون لیگ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کر دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی جنگی بہترین حکمت عملی نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح دلوائی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حق دار تھے، انہوں نے بھارت کو شکست دی۔
لیگی کارکنوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں بڑے مارجن سے فتح مسلم لیگ نون کی حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، صدر مسلم لیگ نون نواز شریف نے لیگی کارکنوں سے طویل بیٹھک کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نواز شریف نے کہا کہ کارکنوں سے فیلڈ مارشل نے بھارت
پڑھیں:
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امداد غزہ مریم نواز