2025-06-07@09:56:55 GMT
تلاش کی گنتی: 80

«ایلون مسک نے ایک»:

    مارکیٹ بند ہونے کے چند ہی منٹ بعد ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مطالبے کی تائید کردی، ایلون مسک نے ایک پوسٹ پر ہاں لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کا مواخذہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہے، اس لیے ان کا مواخذہ ہونا انتہائی غیر متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ارب پتی دوست ایلون مسک کے درمیان دوستی دشمنی میں بدل گئی، ایلون مسک نے امریکی صدر کا نام بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹن کے ساتھ جوڑ دیا اور ان کے مواخذے کی تجویز کی حمایت کر ڈالی تو ٹرمپ نے ایلون مسک کو منشیات...
    نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو مہنگے پڑگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹیسلا کے شیئر پندرہ فیصد گر گئے، مسک کی کمپنی کو ایک دن میں ایک سو باون ارب ڈالر کا خسارہ ہوگیا۔ایکس پر ایلون مسک نے ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے انہوں نے کہا تھا کہ چار ٹریلین ڈالر بگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایا گیا، بل عجلت میں منظور کیا گیا کہ ارکان بھی نہ پڑھ سکے، اب بڑے انکشاف کا وقت آگیا ہے۔(جاری ہے) ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اصل ڈونلڈٹرمپ ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، ٹرمپ انتظامیہ...
    ٹرمپ اور ایلون مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی کمپنی ٹیسلااور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے سابق سربراہ ایلون مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر شدید تنقید کی تھی۔تاہم اب ایلون مسک نے ٹرمپ پر سنگین الزامات لگائے اور مواخذے کا مطالبہ کردیا جبکہ ٹرمپ نے ایلون مسک کو پاگل قراردیے ہوئے سرکاری معاہدے ختم کرنے کی دھمکی دیدی۔ایکس اور ٹروتھ سوشل پر دونوں کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے، ایلون مسک نے ایکس پر لکھا اب...
    ایلون مسک اور ٹرمپ میں ٹھن گئی، ایک دوسرے پرسنگین الزامات عائد کردئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا دئیے۔کچھ روز قبل ایلون مسک نے امریکی صدرکو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا،جس کے بعد مسک نے امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پرشدید تنقید کی تھی،اب دونوں دوستی دشمنی میں بدل گئی ہے،جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہےکہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔ایپسٹین کی فائل میں ٹرمپ کا نام ہونےکی...
    واشنگٹن: ایک وقت میں ایک دوسرے کے قریب سمجھے جانے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک اب کھلے عام ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلافات اب محض تنقید تک محدود نہیں رہے بلکہ سنسنی خیز الزامات، دھمکیاں اور سیاسی بیانات کی جنگ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ ایلون مسک نے سابق صدر ٹرمپ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اصل ڈونلڈ ٹرمپ جیفری ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان فائلوں کو عوام کے سامنے نہیں لا رہی۔ مزید پڑھیں: ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل کو مکروہ فعل قرار دے کر تہلکہ مچا...
    واشنگٹن: معروف ارب پتی صنعتکار ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس میں کٹوتی اور حکومتی اخراجات سے متعلق بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک مکروہ اور شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔ صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ مکمل حمایت کرنے والے مسک کا کہنا ہے کہ یہ بل وفاقی خسارے میں مزید اضافہ کرے گا اور قوم کے مستقبل پر منفی اثرات ڈالے گا۔ اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ معذرت کے ساتھ، لیکن اب مزید برداشت نہیں ہو رہا۔ یہ کانگریس کا ایک بڑا، فضول اور ناقابل قبول اخراجاتی بل...
    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایکس کے لیے نئے پرائیوٹ میسجنگ فیچر کا اعلان کر دیا۔ فیچر میں میسجز کے غائب ہوجانے اور ’بِٹ کوائن طرز‘ کی انکرپشن شامل ہوگی۔ ایکس چیٹ ٹول کا متعارف کرایا جانا پلیٹ فارم کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کے ایلون مسک کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے اور اس کا نام بدل کر ایکس رکھنے کے بعد ایلون مسک پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں لائے ہیں اور اس کے ساتھ پے منٹ سسٹم کو جوڑنے اور اس کو ایک ’عالمی مارکیٹ پلیس‘ بنانے منصوبے پیش کیے ہیں۔ ایکس چیٹ (جو کہ اس وقت صرف بِیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہے) صارفین...
    ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ایکس کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈائریکٹ میسجز کی جگہ ایکس چیٹ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس چیٹ میں صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز، فائل شیئرنگ اور وائس/ آڈیو کالنگ جیسے فیچرز دستیاب ہوں گے۔ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس چیٹ کے فیچرز کے بارے میں بتایا۔ ایلون مسک کی جانب سے ایکس چیٹ کے ذریعے ایکس کو واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور سگنل جیسے میسجنگ پلیٹ فارمز کے مقابلے پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے...
    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنے متعلق ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کو ’جھوٹ کا پلندہ‘ قرار دیتے ہوئے منشیات کے استعمال کی تردید کی ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایلون مسک نے 2024 کی صدارتی مہم کے دوران بھاری مقدار میں کیٹامین، ایکسٹسی، اور مشرومز جیسی نشہ آور اشیاء استعمال کیں، جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مسک اکثر ادویات سے بھرا ایک ڈبہ ساتھ رکھتے تھے اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں ایک اہم کردار نبھاتے ہوئے بھی ممکنہ طور پر منشیات استعمال کیں۔ ایلون مسک نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا:"واضح...
    امریکی صدر کے مشیر ، ارب پتی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، وائٹ ہاؤس نے بھی ان کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایک خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر میری طے شدہ مدت کے اختتام پر میں صدر  ٹرمپ  کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے فضول اخراجات کو کم کرنے کا موقع دیا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) مشن وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جائے گا، کیونکہ یہ حکومت میں ایک طرزِ زندگی بن جائے گا۔‘ ایک وائٹ ہاؤس اہلکار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ یہ درست...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 ) امریکی حکومت کے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی ایلون مسک کے سربراہ نے ”ڈوج“کی قیادت سے الگ ہو نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بعد بھی محکمہ چلتا رہے گا دوسری مرتبہ امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کو خصوصی سرکاری ملازم کا درجہ دے کر انھیں کفایت شعاری مہم یعنی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈوج) کی قیادت سونپی تھی.(جاری ہے) خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر وہ ہر سال 130 دن کام کر سکتے ہیں ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سے اگر حساب لگایا جائے تو مسک کے...
    امریکی صدر کے مشیر اور ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، وائٹ ہاؤس نے بھی ان کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔ برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایک خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر میری طے شدہ مدت کے اختتام پر میں صدر @realDonaldTrump کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے فضول اخراجات کو کم کرنے کا موقع دیا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) مشن وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جائے گا، کیونکہ یہ حکومت میں ایک طرزِ زندگی بن جائے گا۔‘ ایک وائٹ ہاؤس...
    ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے سربراہ کی حیثیت سے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخص نے صدر ٹرمپ کو اطلاع دیے بغیر حکومت میں مشیر کا اہم عہدہ خاموشی سے چھوڑ دیا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام نے بھی ان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایلون مسک نے خصوصی حکومتی مشیر کے طور پر 130 دن خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا، جو 30 مئی کو مکمل ہونا تھیں، تاہم انہوں نے مدت مکمل ہونے سے 2 روز قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔ اس فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے پہلی بڑی وکٹ گرنے کے...
    ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس کی ہفتے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث بندش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے وعدہ کیا ہے۔ ایکس، سابقہ ٹویٹر، ہفتے کے روز کم از کم 2 گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہا جس کے بعد اس سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کے سربراہ کو اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ اپنی ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پلیٹ فارم کی فیل آؤور رینڈنسی نظام کی ناکامی کے بعد بہتری کی ضرورت ہے، جس کا...
    گزشت روز وقفے وقفے سے تعطل کے شکار ’’ایکس‘‘ کی سروس آج بھی بری طرح متاثر رہی ہے اور صارفین کو گھنٹوں رسائی میں دشواری کا سامنا رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ پر ایلون مسک کی ایکس (سابق ٹوئٹر) کے استعمال میں انتہائی مشکل کا سامنا ہے۔ اس صورت حال سے صارفین شدید پریشانی اور کوفت میں مبتلا ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں صارفین نے شکایات درج کرائی ہیں۔ صارفین کو ویب سائٹ پر لاگ ان ہونے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ڈیسک ٹاپ پر مکمل فیڈ غائب ہے اور صرف “ری ٹرائی” کا آپشن دکھائی دے رہا ہے۔ تاحال ’’ایکس‘‘ انتظامیہ کی جانب سے اس خرابی کی کوئی وجہ نہیں...
    ٹیسلا اسپیس و اسپیس ایکس کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا ڈسپلے نام تبدیل کرلیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر کے ”گارکلون رسٹ“ (Gorklon Rust) رکھ لیا ہے، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ، مسک نے اپنے پروفائل کی تصویر بھی تبدیل کر دی ہے۔ گروک دراصل ایلون مسک کی AI کمپنی کے چیٹ بوٹ کا نام ہے، جب کہ Rust ممکنہ طور پر اس پروگرامنگ زبان کی طرف اشارہ ہے جو ایکس کے اے آئی کے ٹیکنالوجی سسٹم میں استعمال ہو رہی ہے۔ مسک نے ”گورک“، جو کہ ان...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور خلائی تسخیر کے خواب دیکھنے والے ایلون مسک کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون کے 14 بچے ہیں، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، شاید 100 سے بھی زیادہ! دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ ’’سینیٹی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں بڑھ کر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی...
    بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔ سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔ مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے...
    عام طور پہ سمجھا جاتا ہے کہ دنیا کے امیر ترین فرد، ایلون مسک نے اپنی ذہانت اور محنت سے اپنی اربوں ڈالر مالیت رکھنے والی صنعتی سلطنت کی بنیاد رکھی مگر اب امریکی اخبار، واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت امریکہ ایلون مسک کو مختلف ادوار میں بھاری رقم فراہم کرتی رہی۔ مجموعی طور پہ یہ رقم 38 ارب ڈالر بنتی ہے ۔ اس کے باوجود آج مسک صدر ٹرمپ کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے اسی ریاستی نظام کا ڈھانچا تباہ و برباد کرنے کے درپے ہے جس نے اس کی صنعتی ایمپائر کھڑی کرنے میں بھرپور ساتھ دیا اور مالی امداد فراہم کرتی رہی۔ یہ احسان فراموشی اور سنگ دلی...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے پیروڈی اکاؤنٹس کے لیے سخت قوانین لانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے اپنے ممکنہ استعفے کی رپورٹس کو ’جعلی خبر‘ قرار دے دیا بی بی سی کے مطابق ایسے اکاؤنٹس جو کسی دوسرے صارف یا شخص کی نقالی کرتے ہیں اب اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کے نام کے آغاز میں ’جعلی‘ یا ’پیروڈی‘ جیسے کلیدی الفاظ استعمال کریں۔ پیروڈی اکاؤنٹ ہولڈرز سے یہ بھی تقاضا کیا جائے گا کہ وہ ان ایکس اکاؤنٹس کے لیے مختلف تصاویر استعمال کریں جن کی وہ نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ صارفین نے پلیٹ فارم پر پیروڈی اکاؤنٹس کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن کے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ان چاروں شخصیات کی پیش بینی کے مطابق اب ایک ایسی دنیا قائم ہو گی جس میں انسان ایک نئی اور جدید ترین تہذیب میں داخل ہو گا جس میں انسان پہلے سے زیادہ ترقی یافتہ ہو گا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آج کے دور میں کسی انسان کے نظریات جتنے زیادہ جدید اور ترقی یافتہ ہوں گے وہ زندگی میں اتنا ہی زیادہ کامیاب ہو سکے گا۔ ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیس بنا کر اسمارٹ فونز کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایپل کا نیا آئی فون ایسا اسمارٹ فون ہو گا جسے اب تک کسی نے نہیں دیکھا یے۔ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ...
    کراچی (نیوز ڈیسک )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنیاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس سخت مقابلے اور سیاسی تنازعات کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے چین میں بی وائی ڈی نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ اسپیس ایکس کے صارفین مسک کے غیر متوقع فیصلوں سے پریشان ہیں۔دی اکنامسٹ کے مطابق امریکی حکومت کی اصلاحات اور سیاسی تنازعات میں مصروفیت کے باعث ایلون مسک اپنی کمپنیوں پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے حریف ان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سب سے بڑا نام ٹیسلا اب چین کی سب سے بڑی کار مارکیٹ میں بی وائی ڈی سے پیچھے ہو...
    ’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکا میں سینکڑوں مظاہرین آج مین ہٹن کے میٹ پیکنگ ڈسٹرکٹ میں ٹیسلا شوروم کے باہر جمع ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کاروبار کو ہدف بنا رہے ہیں جس نے ایلون مسک کو دنیا کا امیر ترین آدمی بنادیا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور وفاقی حکومت میں ان کی شمولیت کی مذمت کرنے کے لیے پیپل اوور پرافٹس اور ڈسٹرکشن پروجیکٹ سمیت گروپس کے زیر اہتمام مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی: ٹیسلا فیکٹری میں آتشزدگی، ایلون مسک کا دورہ اور ملازمین کے لیے ’آئی لو یو‘ کا پیغام بہت سے مظاہرین نے کہا کہ وہ ایلون مسک کے کاروبار کیخلاف...
    نئی دہلی: ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ ایکس  نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے سنسر شپ کے قوانین کو غیر قانونی طور پر بڑھا دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر مواد ہٹانے کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکس  نے 5 مارچ 2025 کو بھارتی عدالت میں درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی آئی ٹی وزارت نے مختلف سرکاری محکموں کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ذریعے مواد بلاک کرنے کے احکامات جاری کر سکیں۔ ایکس کے مطابق، اس نئے حکومتی نظام میں وہ قانونی تحفظات شامل نہیں جو پہلے...
    لوگوں نے پاکستان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ہمشکل کو پاکستان میں موج مستی کرتے دیکھ لیا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی ہے!!! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شخص سادگی سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے – لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ ایلون مسک پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟ ”ایکس“ صارف گوہر زمان نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک کے ہمشکل کو خیبرپختونخوا، پاکستان میں دیکھیں۔ ایلون مسک خان یوسفزئی!‘اگرچہ اصلی ایلون مسک اپنی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک)لوگوں نے پاکستان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ہمشکل کو پاکستان میں موج مستی کرتے دیکھ لیا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی ہے!!! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شخص سادگی سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے – لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ ایلون مسک پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟ ”ایکس“ صارف گوہر زمان نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک کے ہمشکل کو خیبرپختونخوا، پاکستان میں دیکھیں۔ ایلون مسک خان یوسفزئی!‘ اگرچہ اصلی ایلون مسک اپنی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور...
    اب تک کوئی انسان زمین سے باہر کسی اور سیارے پر قدم نہیں رکھا سکا مگر آئندہ چند سال میں نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے۔ کم از کم اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے دعوؤں کو دیکھا جائے تو 2029 سے 2031 کے دوران انسان مریخ پر قدم رکھ دیں گے۔ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹس میں ایلون مسک نے کہا کہ 2026 کے آخر میں اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کو ایک روبوٹ کے ساتھ مریخ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب اسٹار شپ کی 8 آزمائشی پرواز گزشتہ دنوں ناکام ہوگئی تھی۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک کی جانب سے مریخ پر مشن...
    اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں ٹیسلا کے انسان نما روبوٹ آپٹیمس سوار ہوں گے، جب کہ انسانوں کے لیے پہلی پرواز 2029 تک ممکن ہوسکتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسٹار شپ اگلے سال کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں انسان نما روبوٹ آپٹیمس جائیں گے۔ مسک نے اپنے ’ایکس‘ سوشل نیٹ ورک پر کہا کہ اگر یہ لینڈنگ کامیابی سے مکمل ہوگئی تو 2029 تک انسانی لینڈنگ شروع ہوسکتی ہے، حالاں کہ 2031 میں انسانوں کی مریخ پر لینڈنگ کا زیادہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک کے لیے 2025 کا مالی سال کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہو رہا۔ رواں سال اب تک ان کی دولت میں 132 ارب ڈالرز کی کمی ہو چکی ہے۔ 10 مارچ کو ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 15 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں مسک کو ایک ہی دن میں 29 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس وقت ان کی مجموعی دولت 301 ارب ڈالرز تک آ گئی ہے، جبکہ سال 2025 کا آغاز انہوں نے 433 ارب ڈالرز کے ساتھ کیا تھا۔ دسمبر 2024 میں مسک کی دولت 486 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، مگر 2025...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) پیر کے روز بندش کے سبب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا، جس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم کو "بڑے پیمانے پر سائبر حملے" کا نشانہ بن گیا۔ مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "ایکس کے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ ہوا، جو (ابھی بھی جاری) ہے۔" ٹرمپ سے انٹرویو میں مسک نے کیا سوالات پوچھے؟ انہوں نے دعوی کیا، "ہم پر ہر روز ہی حملہ ہوتا ہے، لیکن یہ بہت سارے وسائل کے ساتھ کیا گیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس میں "یا تو ایک بڑا، مربوط گروپ اور یا...
    سوا تین سو سال قبل جب امریکا کے بانیوں نے نظام حکومت تشکیل دیا تو انھوں نے اس میں جگہ جگہ ’’چیک اینڈ بیلنس ‘‘لگائے تھے۔ مقصد یہ تھا کہ کوئی بھی فرد اتنی زیادہ طاقت نہ پا لے کہ وہ بادشاہ بن بیٹھے۔ مگر انھوں نے یہ نظام صرف سیاست دانوں اور بیوروکریسی کو ذہن میں رکھ کر تشکیل دیا تھا۔ گو بانیان ِ امریکا کو یہ تشویش لاحق تھی کہ حکومت سے باہر کا کوئی فرد بھی دولت یا اثرورسوخ کی بدولت حکومتی نظام کنٹرول کرنے کے قابل ہو سکتا ہے مگر اس معاملے پر ان کی بنیادی توجہ مرکوز نہ تھی۔ وہ سمجھتے تھے کہ دولت مندوں کا طبقہ امریکی حکومت کو کبھی کنٹرول نہیں کر سکتا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کے چاہنے والے اور مخالفین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات، نظریات اور پالیسیوں کے اظہار سمیت کسی پر تنقید یا تعریف و توصیف کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ کل رات گئے وہ زرا مختلف انداز میں نظر آئے جب انھوں نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں آدھا چہرہ ان کا جب کہ آدھا چہرہ معروف راک اسٹار آنجہانی ایلوس پریسلے کا تھا۔ امریکی صدر نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں لکھا تاہم یہ پہلی بار نہیں جب انھوں نے کنگ آف راک ایلوس پریسلے سے اپنی مشابہت کو ظاہر کیا ہو۔ گزشتہ برس بھی ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس ڈیپارٹمنٹ آف ایفیشنسی کے سربراہ ایلون مسک اور وزراءکے درمیان تلخ کلامی کی نذرہوگیا”نیو یارک ٹائمز“ کے مطابق اجلاس میں ایلون مسک نے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو پر الزام عائد کیا کہ وہ محکمہ خارجہ کے اخراجات کم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں‘ مسک نے سیکرٹری روبیوسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹی وی پر ہی اچھے نظر آتے ہیں.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے کابینہ میں شامل وزراء کا اجلاس بلاایا تھا تاکہ ایلون مسک اور ان کے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہو سکے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس ایلون مسک اور...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر کے مشیر ایلون مسک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ امریکا کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں امریکی محکمہ حکومتی کارکردگی (ڈی او جی ای) کے سربراہ ایلون مسک نے وزیر خارجہ پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اپنے محکمے میں اسٹاف کم کرنے میں ناکام رہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایلون مسک سچ نہیں بول رہے، ان کے محکمے کے 1500 ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرڈمنٹ لے لی ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ کیا وہ ان ملازمین کو واپس نکال ملازمتوں سے نکال کر دکھائیں؟ اس موقع پر صدر ٹرمپ...
    اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ٹیکساس سے لانچ کیے جانے کے چند منٹ بعد ہی خلاء میں تباہ ہو گیا۔ ایلون مسک کی کمپنی کی بنائی گئی اسٹار شپ کی 8ویں تجرباتی پرواز تھی، لیکن پرواز کے کچھ ہی منٹوں کے بعد ہی یہ راکٹ تباہ ہوگیا۔ تاہم اسٹارشپ کی ناکامی کے باوجود راکٹ کا حصہ ’بوسٹر‘ کامیابی سے واپس لینڈنگ پیڈ پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کو دھچکا، طاقتور ترین راکٹ آزمائشی پرواز میں تباہ اس واقعے کے فضا میں تباہ شدہ اسپیکس ایکس کے پرزے گرنے کے خطرے کے پیش نظر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فلوریڈا کے کئی ایئر پورٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ مذکورہ ایجنسی نے اسپیس ایکس کو...
    ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر تجرباتی پرواز کے دوران چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا تاہم اسپیس ایکس نے حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کا اسٹارشپ راکٹ آٹھویں تجرباتی پرواز کیلئے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا۔اپیس ایکس کی لائیواسٹریمنگ میں راکٹ کو فضا میں بلند ہوتے اور پھر چند منٹ میں ہی پھٹتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد وڈیوز میں راکٹ کا ملبہ جنوبی فلوریڈا اور کیریبئن جزائر بہاماس کے کچھ حصوں میں گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔اس خلائی مشن کا مقصد راکٹ کا تجربہ کرنا اور جعلی سیٹلائٹ لانچ کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے خلا میں پہنچنے کے فوراً بعد...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)سپیس ایکس کا انسانوں کو چاند اور مریخ لے جانے کے لیے تیار کیے جانے والا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ رواں برس مسلسل دوسری بار آزمائشی پرواز کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹوں بعد اسٹار شپ خلا میں دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے فلوریڈا کے کچھ حصوں میں فضائی ٹریفک کو روک دیا۔سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹار شپ کا ملبہ آگ کے گولوں کی شکل میں جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے تاریک آسمان سے گزر رہا ہے۔یہ اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کی 8 ویں آزمائش تھی۔ دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ کی آزمائشی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس سے چند گھنٹے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ گروپ ایلون مسک سے بہت خوش ہے نیویارک ٹائمز کے مطابق جب ٹرمپ کابینہ کا پہلا اجلاس شروع ہوا، تو ایسا لگ رہا تھا کہ کابینہ کے ارکان کا کام یہ ثابت کرنا تھا کہ وہ واقعی ایلون سے خوش ہیں اپنے نام کے کارڈ کے ساتھ وزرا خاموشی سے بیٹھے ہوئے تھے، وہ خاموشی سے سنتے رہے جب دنیا کے امیر ترین شخص نے ان پر تنقید کی اور خسارے کے حجم پر سرزنش کی، ایبولا کی روک تھام کی کوشش کو عارضی طور پر منسوخ کرنے کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دفتر کی 145 سال پرانی تاریخی میز کو تبدیل کردیا ہے، اور اس کی وجہ ایلون مسک کے چھوٹے بیٹے کی ایکس ایک شرارت بنی ہے۔ چند روز قبل ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ٹرمپ سے ملاقات کےلیے اوول آفس گئے تھے، جہاں ایکس نے ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے ہاتھ صاف کیے تھے، اور اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا۔ اس ملاقات کے دوران ایلون مسک کے بیٹے ایکس نے کئی شرارتیں کیں۔ وہ کبھی اپنے والد کی نقل اتارتے نظر آئے تو کبھی ٹرمپ کے قریب جا کر کچھ کہتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایلون مسک کے بیٹے کی یہ حرکتیں کیمرے میں بھی محفوظ ہوگئیں اور...
    ہر نئے آنے والے سال میں جدید ٹیکنالوجیز انسانوں کی مدد کیلئے متعارف کرائی جاتی ہے، انہی میں مصنوعی ذہانت بھی شامل ہوتی ہے جس نے لکھنے پڑھنے والوں کے روزمرہ کے کاموں کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اب ایک ٹھوس حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر آلات اس حقیقت کا عملی مظہر ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کے مختلف چیٹ بوٹس متعارف کرائے گئے جنہوں نے اہم کردار ادا کیا وہیں حال ہی میں ٹیک جائنٹ ایلون مسک کی جانب سے ایک اور مصنوعی ذہانت کا ٹول متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام ’گروک 3‘ ہے جو تمام صارفین کے لیے محدود وقت کیلے مفت دستیاب ہے۔...
    امریکی ارب پتی آجر اور صدر ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک کو محاذ کھولنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے بیورو کریسی کے خلاف محاذ کھولا اور اب خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے معاملات میں بھی مداخلت کرکے ایک نیا محاذ کھول رہے ہیں۔ ایلون مسک نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسی ہوئی بھارتی نژاد امریکی خلا باز سُنیتا ولیمز اور اُن کے ساتھی بَچ وِلمور کے حوالے سے سابق صدر جوزف بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سابق کمانڈر آندرے میگنسن نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ کی طرف سے صدر بائیڈن پر تنقید اور سُنیا ولیمز کی ساتھی خلاباز کی واپسی کے معاملے کو سیاست کی نذر...
    سان فرانسسکو:امریکی ارب پتی اور ٹیکنالوجی ماہر ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں ایک اور بڑی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے Grok 3 کو متعارف کرایا ہے۔ یہ جدید ترین AI ماڈل جو فی الحال صرف مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے Premium+ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے کو چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک اور دیگر معروف AI ماڈلز سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔ Grok 3 کو اپنی کمپیوٹیشنل طاقت اور ذہانت کے لحاظ سے دیگر AI ماڈلز سے 10 گنا زیادہ طاقتور بتایا جا رہا ہے۔ اس ماڈل کی پری ٹریننگ جنوری 2024 میں مکمل ہوئی تھی اور اب یہ مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ایلون مسک کے مطابق صارفین...
    ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا ہے۔ ایلون مسک نے چیٹ بوٹ گروک3 کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروک تھری چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرے گا، دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں کائنات کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لیے تجسس میں اضافہ ہورہا ہے اور ہم دنیا کی سچائی کوجاننے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس گروک چیٹ بوٹ اب مفت دستیاب ہوگا، یومیہ کتنا استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ایلون مسک نے گروک 3کو مصنوعی ذہانت کا جدید ترین ورژن قرار دیا...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے اور جدید ٹیکنالوجی کے سرخیل، ایلون مسک، اپنے حیران کن اور غیر متوقع بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ویمپائر حقیقت میں موجود ہیں‘ اور ہوسکتا ہے کہ وہ امریکی حکومت سے مالی فوائد حاصل کر رہے ہوں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ایک سرکاری ڈیٹا شیٹ شیئر کی، جس میں حیران کن اعداد و شمار موجود تھے۔ ان کے مطابق، امریکی حکومت لاکھوں ایسے افراد کو سوشل سیکیورٹی کے تحت فنڈز دے رہی ہے، جن کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔...
    امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل Grok 3 متعارف کروا دیا ہے، جسے وہ اب تک کا سب سے ذہین AI ماڈل قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ماڈل فی الحال صرف ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ’پریمیئم پلس ممبرشپ‘ رکھنے والے صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔ ایک لائیو ڈیمونسٹریشن کے دوران، ایلون مسک نے Grok 3 کی کارکردگی کا موازنہ دیگر معروف AI ماڈلز جیسے DeepSeek، Gemini 2 Pro، Claude 3.5 Sonnet، اور ChatGPT 4.0 سے کیا۔ Grok 3 نے کوڈنگ، ریاضی، اور سائنٹیفک ریزننگ جیسے شعبوں میں ان ماڈلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔ ایلون مسک کے مطابق،...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں ساتھ بیٹھ کر ایک دوسرے کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے سی ای او کے سیاسی کردار اور ان کی وائٹ ہاؤس میں موجودگی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر زور دے کر کہا کہ ایلون مسک اپنی کمپنیوں سے متعلق کسی بھی فیصلے میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایلون مسک نے امریکی صدر کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میرا بنیادی کام صدر کو تکنیکی مدد...
    واشنگٹن : اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک 3” لانچ کردیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کا طاقتور حریف بن سکتا ہے۔ ایلون مسک نے چیٹ بوٹ گروک تھری کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ گروک تھری چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرے گا، انہوں نے مزید کہاکہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں کائنات کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لئے تجسس میں اضافہ ہورہا ہے اور ہم دنیا کی سچائی کوجاننے کے لئے مصنوعی...
    واشنگٹن : اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک 3” لانچ کردیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کا طاقتور حریف بن سکتا ہے۔ ایلون مسک نے چیٹ بوٹ گروک تھری کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ گروک تھری چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرے گا، انہوں نے مزید کہاکہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں کائنات کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لئے تجسس میں اضافہ ہورہا ہے اور ہم دنیا کی سچائی کوجاننے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے گروک تھری...
    ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل گروک 3 متعارف کرایا ہے۔ درحقیقت ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک دنیا میں متعارف کرائے جانے والا سب سے اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جس کا مقابلہ دیگر چیٹ بوٹس نہیں کرسکتے۔انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ گروک 3 پہلے سے زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ہے اور اسے طویل تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئے ماڈل سے آپ کو وقت بچانے میں مدد ملے گی، ابھی جو کام ویب یا سوشل میڈیا پر آدھے سے ایک گھنٹے میں ہوتا ہے، وہ گروک 3 کے ذریعے 10 منٹ میں ممکن...
    واشنگٹن: ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے بیٹےنے امریکی صدر کو شٹ آپ کال دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ  آپ اپنی زبان بند  رکھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کا بیٹا، جسے وہ ایکس کے نام سے پکارتا ہے نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان بند رکھنے کا  کہا، جس پر سوشل میڈیا پر یہ بات خوب وائرل ہوگئی۔ وہاں پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ شٹ آپ کی کال ایلون مسک کے بیٹے نے ایک صحافی کو دی تھی لیکن اے آئی کی مدد سے وڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ منہ بند کرنے کا امریکی صدر کو کہا گیا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا...
    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’واہ‘ کہا۔ پوسٹ میں کہا گیاکہ 26 سالہ خاتون ایلون مسک کے  بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ خاتون نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ایلون مسک ان کے 5 ما بچے کے والد ہیں،  اس نے مزید کہا کہ اس نے بچے کی حفاظت کے لیے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کی ان خبروں پر طنز کیا ہے جن میں ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس میں اصل طاقت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ان کے اور مسک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جس کے اقتباسات ہفتے کو جاری کیے گئے، ٹرمپ نے نیوز اینکر کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "ہمارے پاس بریکنگ نیوز ہے: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت ایلون مسک کے حوالے کر دی! صدر مسک آج کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے..." ٹرمپ کے اس بیان کا پس منظر وہ رپورٹس ہیں جن میں ایلون مسک کے وائٹ...
    ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنے ارب پتی بیٹے کو برا باپ قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوشوا روبن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی گفتگو کے دوران ایرول مسک نے ایلون مسک پر الزام لگایا کہ وہ کبھی بھی اپنے بچوں کے قریب نہیں رہے اور انھیں ہمیشہ دیکھ بھال کے لیے نوکرانیوں  کے حوالے کیے رکھا۔  اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کا پہلا بچہ جو 10 ماہ کی عمر میں انتقال کر گیا تھا، اس نے بھی ایک آیا کی دیکھ بھال کے دوران ہی دم توڑا۔ روبن نے انسٹاگرام پر پوڈ کاسٹ کے حوالے سے ایک پوسٹ لکھا۔ کیا ایرول مسک کے خیال میں ایلون مسلک...
    ایلون مسک دبئی میں ہونے والی کانفرنس سے آن لائن خطاب کررہے ہیں ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی حکومت نے ایلون مسک کی بورنگ کمپنی کے اشتراک سے دبئی لوپ نامی منصوبہ تیار کرنے کا اعلان ۔ یہ منصوبہ نقل و حمل کا ایک زیر زمین نظام ہے جو شہر کے سب سے گنجان آباد علاقوں کو جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اماراتی وزیر برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے وائس چیئر عمر سلطان العلامہ نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ ( ڈبلیو جی ایس) میں ایلون مسک کے ساتھ مکمل سیشن کے دوران منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ دبئی کے سب سے گنجان آباد علاقوں کا احاطہ...
    ٹرمپ وائٹ ہاس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔ تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک لمحے پر صدر ٹرمپ نے بچے...
    ٹرمپ وائٹ ہاوس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ،سوشل میڈیا پر بھی ایلون مسک پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک...
    وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ ایکس ایلون مسک اور دیگر سرمایہ کاروں کے گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کو 97.4 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اس صورتحال کو ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمن کے درمیان مصنوعی ذہانت کو لے کر برسوں پر محیط نجی ٹسل میں اضافے کے طور پر بیان کیا ہے۔ اگرچہ، دونوں شخصیات اوپن اے آئی کے بانی تھے لیکن اب بورڈ آف ڈائریکٹرز سیم آلٹمن کے ساتھ ایک پیج پر موجود ہیں۔ سیم آلٹمن نے اپنے سابق شراکت دار کو ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ لیکن اگر آپ...
    مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے ملازمین کو مطلع کیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ کا مصنوعی ذہانت کی فرم کو کنٹرول کرنے والی غیر منافع بخش کمپنی کے حصول کے لیے ایلون مسک کی مفروضہ بولی پر کان دھرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک بلینائر ایلون مسک کی قیادت میں ایک کنسورشیم، بشمول اس کے اے آئیا سٹارٹ اپ ایکس اے آئی اور سرمایہ کاری کمپنیوں نے اوپن اے آئی کو کنٹرول کرنے کے لیے97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری پر ایلون مسک کی دلچسپ ٹویٹ مذکورہ بولی ایلون مسک اور سیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) گزشتہ برس کے مقابلے میں جرمنی اور فرانس دونوں بڑے یورپی ممالک میں جنوری 2025 کے دوران ٹیسلا کی الیکٹرک کاروں کی فروخت نصف رہی جبکہ ٹیسلا کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پے در پے واقعات نے اس گاڑی کے خریداروں اور اس کی فروخت کے مستقبل کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جرمن آٹوموٹیو انڈسٹری کے ماہر فیرڈینانڈ ڈوڈن ہوفر کہتے ہیں، ''کوئی بھی ایلون مسک کے رویے سے وابستہ نہیں ہونا چاہتا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، '' اس برانڈ اور اس کے باس کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ کر کے دیکھنا تقریباً نہ ممکن ہے۔‘‘ ایلون مسک کی مخالف کیوں؟ ایلون مسک...
    جب ٹرمپ نے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد حکومتی کارکردگی پر نظر رکھنے والے نئے محکمے Department of Government Efficiency یا DOGE قائم کر کے ایلون مسک کو اس کا سربراہ بنانے کا اعلان کیا تھا یہی سمجھا جا رہا تھا کہ یہ محض حکومتی اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تجاویز فراہم کرنے والا ایک ادارہ ہو گا جسے ٹرمپ نے ایلون مسک کو الیکشن میں ان کے تعاون کے بدلے خوش کرنے کے لیے سونپا ہے۔ اس ادارے کو اس لیے بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا تھا کیوں کہ اس ادارے کا قیام اور نام DOGE بھی ایلون مسک نے خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تجویز کیا تھا اور وہ DOGE...
    سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے رکن ڈیموکریٹ پیٹر ویلچ نے کہا ہے کہ یہ ایک غیر منتخب بیوروکریٹ کی طرف سے اختیارات کا غلط استعمال ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیسہ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں طاقت خرید سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی کابینہ کے اہم عہدیدار ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی، یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، یو ایس ایڈ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں، غربت سے متاثرہ ممالک میں سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر ایک سوشل میڈیا ٹاک میں سرکاری کارکردگی کے محکمے (ڈی...
    واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو فری اسپیچ کے فروغ کے باعث نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی نامزدگی ناروے کے ایک قانون ساز کی جانب سے  کی گئی، جنہوں نے ان کے آزادی اظہار کے اصولوں اور سوشل میڈیا پر کھلی بحث کی حمایت کو نامزدگی کی وجہ قرار دیا۔ واضح رہے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو 2022 میں خریدا تھا جہاں ان کے بقول سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ نوبل انعام کمیٹی کی جانب سے رواں سال کے آخر میں انعامات کے حتمی فاتحین...
    امریکی کھرب پتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو فری اسپیچ کے فروغ کے باعث نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی نامزدگی ناروے کے ایک قانون ساز نے کی، جنہوں نے ان کے آزادی اظہار کے اصولوں اور سوشل میڈیا پر کھلی بحث کی حمایت کو نامزدگی کی وجہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو 2022 میں خریدا تھا جہاں انکے بقول سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ نوبیل انعام کمیٹی رواں سال کے آخر میں انعامات کے حتمی فاتحین کا اعلان کرے گی، جبکہ ایلون مسک کی نامزدگی عالمی...
    ٹیکنالوجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای اُو) ایلون مسک کی سابق اہلیہ اور کینیڈین موسیقار گریمز نے ان کی گیمنگ میں مہارت کی ایک ایسے وقت تعریف کی ہے جب ٹیکنالوجی کے ٹائیکون کو گیمز پلیئنگ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس تعریف پرایلون مسک نے اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ اوراہلیہ گریمز نے لکھا کہ کہ وہ ذاتی طور پریہ بتانے میں فخر محسوس کر رہی ہیں کہ ’میرے بچوں کے والد ڈائبلو میں پہلے امریکی ڈرائیڈ ہیں جنہوں نے گیم’زیر‘  کو مکمل کیا اور اس سیزن کا اختتام امریکا میں بہترین انداز میں کیا‘۔ انہوں نے...
    ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر دیکھ کر سب ہی دھنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین پریشانی میں مبتلا دکھائی دیے۔ کیا یہ حقیقت میں ٹیسلا کا ٹرک ہے یا کسی پاکستانی آرٹسٹ کی کاریگری ہے۔ درحقیقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹیسلا سائبر ٹرک کو پاکستان کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن یہ اصل ٹیسلا ٹرک نہیں ہے بلکہ لوکل ماڈیفیکیشن کے ساتھ تیار کردہ ایک گاڑی ہے جو بالکل ٹیسلا سائبر ٹرک کی طرح لگتی ہے اور پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی اس کو پہچان بھی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں سرکاری محکموں کی اصلاحات کے لیے بنائے جانے والے نئے محکمے ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کے نامزد کردہ شریک سربراہ وویک رامسوامی اب اس محکمے کے رکن نہیں رہے۔ اب صرف ایلون مسک ہی ’’ ڈوج’’ کی سربراہی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ رامسوامی ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کا مزید حصہ نہیں رہے۔ یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ سے رامسوامی کی علیحدگی کے بعد اب اس محکمے کی قیادت صرف ایلون مسک کریں گے۔ وویک رامسوامی کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کو سراہتے ہوئے ٹیک ارب پتی ایلون مسک اپنی تقریر کے دوران جرمن نازی سلیوٹ سے مشابہہ اشارہ کرنے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے ایلون مسک کو جنوبی افریقہ جانے کا کیوں کہا؟ پیر کو ریپبلکن کے 47ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ٹرمپ کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے 4 نومبر کو منعقدہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو ایک غیر معمولی فتح قرار دیا۔ Wait, did Musk just do a Nazi salute? pic.twitter.com/VZChlQXSYv — Republicans against Trump (@RpsAgainstTrump) January 20, 2025 ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل...
    امریکی ارب پتی آجر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکا میں چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی بلا جواز ہے کیونکہ ایسا کرنا اظہارِ رائے کی آزادی کے منافی ہے تاہم چین کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے کیونکہ وہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی بھی ہٹائی جانی چاہیے۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے پابندی کی توثیق اچھی بات نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے اظہارِ رائے کی بنیادی آزادی کی نفی ہوتی ہے مگر چین کی حکومت کو بھی تو اپنی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنی چاہیے کیونکہ وہ بھی کروڑوں چینی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) چینی حکام ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ارب پتی ایلون مسک کو فروخت کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بلومبرگ نیوز کے مطابق اس کی وجہ ایک امریکی قانون ہے جس کے تحت امریکہ میں چین کی سرمایہ کاری پر قدغن لگ سکتی ہے۔ ٹک ٹاک پر پابندی رکوانے کے لیے ٹرمپ سپریم کورٹ پہنچ گئے جرمنی: شراب اور ٹک ٹاک کے لیے عمر کی حد میں اضافے کی تجویز بلومبرگ کی رپورٹ میں نام ظاہر کیے بنا اس معاملے سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ممکنہ صورت جس پر بیجنگ میں غور کیا جا رہا ہے، ایلون مسک کی سوشل میڈیا...
    اسماعیل صدیقیمارک زکر برگ مشور پوڈ کاسٹر جو روگن کی پوڈ کاسٹ میں جلوہ افروز ہوئے۔ دو گھنٹے سے زائد یہ طویل انٹرویو ایک ’’وعدہ معاف گواہ‘‘ کی عدالت میں حاضری تھی۔ دو تین دن پہلے وہ فیس بک اور انسٹا گرام کی سنسر پالیسی کے حوالے سے مکمل تبدیلیوں کا عندیہ دے چکے ہیں اور ’’فیکٹ چیکرز‘‘ کو اپنے پلیٹ فارم سے فارغ کررہے ہیں۔ جو روگن ایک مشہور ترین پوڈکاسٹر ہیں جنہوں نے موجودہ الیکشن میں ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ ٹرمپ کی فتح میں اس کی پوڈ کاسٹ میں ٹرمپ کی شمولیت نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ مارک زکربرگ نے کھلے الفاظ میں بتایا کہ بائیڈن دور...
    ٹیسلا، ایکس کے مالک اور ٹرمپ کے ایڈوائزر ایلون مسک نے گرومنگ گینگز سکینڈل پر برطانوی وزیراعظم کے ساتھ سینگ پھنسائے ہوئے ہیں۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے وہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے گرومنگ گینگز سکینڈل پر برطانیہ کی لیبر حکومت پر حملہ آور ہے۔ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس کیں جس میں برطانوی وزیراعظم پر بچوں سے جنسی زیادتیوں کے مجرموں کے جرائم میں شریک ہونے کا سنگین الزام بھی لگایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایلون مسک نے بچوں کے جنسی استحصال کی تحقیقات کے لیے ایک نیشنل انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔ اسی سلسلے کو لیکر برطانوی اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی نے بھی گرومنگ گینگز سکینڈل کی تحقیقات کے پارلیمینٹ میں...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی سیکورٹی حکام نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹس کی مانٹیرنگ شروع کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اور دیگر کی پوسٹس کو سیکورٹی خدشات کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے اور نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی ٹیم کر رہی ہے۔ ٹیم یہ بھی جائزہ لے رہی ہے کہ ان پوسٹس کی پہنچ کہاں تک اور کون اس میں شامل ہورہا ہے۔
    مشہور کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے بارے میں ایک بائیوگرافر سیٹھ ابراہمسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسک “شدید ذہنی دباؤ” کا شکار ہیں اور ان کی موجودہ حالت امریکی مفادات کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سیٹھ ابراہمسن خود کو ایلون مسک کا بائیوگرافر کہتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کئی پوسٹس میں لکھا کہ مسک کی ذہنی صحت، منشیات کے استعمال اور دباؤ کے حوالے سے ان کے اپنے اعترافات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا “میں نے ایلون مسک کے رویے کو پچھلے دو سالوں سے ٹریک کیا ہے، اور ان کے خودساختہ مسائل کی بنیاد پر یہ...
    واشنگٹن: ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹواتے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر شیئر وڈیو میں روبوٹ کو ایلون مسک کے بال کاٹتے اور گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’’ تصور کریں کہ آپ سیلون جائیں اور وہاں ایک روبوٹ آپ کے بال کاٹے‘‘۔ روبوٹ کے بارے میں لکھا کہ یہ ٹیسلا کا بہترین روبوٹ ہے جو صنعتوں میں انقلاب کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ تاہم آخر میں وضاحت کی کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں، اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ادھر ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے...
۱