UrduPoint:
2025-09-18@21:26:56 GMT

ایلون مسک کو ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT

ایلون مسک کو ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو مہنگے پڑگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹیسلا کے شیئر پندرہ فیصد گر گئے، مسک کی کمپنی کو ایک دن میں ایک سو باون ارب ڈالر کا خسارہ ہوگیا۔ایکس پر ایلون مسک نے ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے انہوں نے کہا تھا کہ چار ٹریلین ڈالر بگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایا گیا، بل عجلت میں منظور کیا گیا کہ ارکان بھی نہ پڑھ سکے، اب بڑے انکشاف کا وقت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اصل ڈونلڈٹرمپ ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، ٹرمپ انتظامیہ اسلیے جیفری ایپسٹین فائلز پبلک نہیں کررہی، سچ ایک دن ضرور سامنے آئے گا۔ایلون مسک نے کہا تھا کہ میرے بغیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جاتے، اور ڈیموکریٹس کو ایوان میں کنٹرول مل جاتا۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کی تنقید سے بہت مایوسی ہوئی ہے، ایلون مسک بل کے معاملات سے بخوبی واقف تھے، ساتھ ہی ٹرمپ نے ایلون مسک کے اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایلون مسک

پڑھیں:

ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمزکیخلاف 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پرجھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمزامریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے،میرے اور میرے خاندان کیباریمیں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے،ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔دوسری جانب اخبارکی جانب سے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا دائیں بازور کی امریکی تنظیم ”اینٹیفا“کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کاعندیہ
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ،3دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
  • ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹر مپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی