ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر خلا میں تباہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر تجرباتی پرواز کے دوران چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا تاہم اسپیس ایکس نے حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کا اسٹارشپ راکٹ آٹھویں تجرباتی پرواز کیلئے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا۔اپیس ایکس کی لائیواسٹریمنگ میں راکٹ کو فضا میں بلند ہوتے اور پھر چند منٹ میں ہی پھٹتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل متعدد وڈیوز میں راکٹ کا ملبہ جنوبی فلوریڈا اور کیریبئن جزائر بہاماس کے کچھ حصوں میں گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔اس خلائی مشن کا مقصد راکٹ کا تجربہ کرنا اور جعلی سیٹلائٹ لانچ کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے خلا میں پہنچنے کے فوراً بعد تباہی کا شکار ہوگیا۔
اسپیس ایکس کا 2025 میں یہ دوسرا ناکام تجربہ ہے،اس سے قبل سولہ جنوری کو بھی اسپیس ایکس کا راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔ایلون مسک کا مقصد ایسا راکٹ بنانا ہے، جو خلا میں زیادہ تعداد میں سیٹلائٹس بھیجنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو چاند اورمریخ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔اس سے قبل سولہ جنوری کو بھی ایک راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایلون مسک کا
پڑھیں:
جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔
جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت کی بات نہ تھی، میرا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلموں کے بجائے سوشل میڈیا کو پہلی ترجیح پر رکھتی ہے۔ مجھے ٹک ٹاک ہی بہتر لگتا ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ ویسے بھی آج کل کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر موبائل فون اسکرول کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں فلمیں کرنا فائدہ مند نہیں لگتا۔
یاد رہے کہ جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر زیادہ کامیابی نہ ملنے کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم ہیں۔