امریکہ(نیوز ڈیسک)سپیس ایکس کا انسانوں کو چاند اور مریخ لے جانے کے لیے تیار کیے جانے والا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ رواں برس مسلسل دوسری بار آزمائشی پرواز کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹوں بعد اسٹار شپ خلا میں دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے فلوریڈا کے کچھ حصوں میں فضائی ٹریفک کو روک دیا۔سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹار شپ کا ملبہ آگ کے گولوں کی شکل میں جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے تاریک آسمان سے گزر رہا ہے۔یہ اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کی 8 ویں آزمائش تھی۔

دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ کی آزمائشی پرواز ایک بار پھر ناکام اس سے قبل جنوری میں اسٹار شپ کی 7 ویں پرواز بھی ناکام ثابت ہوئی تھی اور مسلسل ناکامیاں ایلون مسک کی کمپنی کے لیے بڑا دھچکا ہے جو رواں برس خلائی پروگرام کو تیز کرنا چاہتی ہے۔جنوری میں فیول لائنزاور فیول ٹمپریچر کی وجہ سے اسٹار شپ تباہ ہوا تھا اور نئی پرواز کے لیے اس میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ لانچ کیا گیا تو پہلے مرحلے میں اس کا بوسٹر کامیابی سے واپس کیچ کرلیا گیا مگر چند منٹ بعد خلا میں اسٹار شپ تیزی سے گھومنے لگا اور کمپنی کا اس سے رابطہ ٹوٹ گیا۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ بدقسمتی سے ایسا آخری بار بھی ہوا تھا تو اب ہمیں اس کی کچھ مشق ہوگئی ہے۔
اسپیس ایکس کی جانب سے لانچ کے کچھ دیر بعد ہی لائیو اسٹریم روک دی گئی تھی اور یہ نہیں بتایا گیا کہ اسٹار شپ کا ملبہ کہاں گرے گا۔کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسپیس ایکس بہت تیزی سے ٹکڑوں میں تبدیل ہوا اور ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا۔

کمپنی کے مطابق اب فلائٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ تعین کیا جائے گا کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی جبکہ نئی پرواز سے ہمیں اسٹار شپ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ اسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے۔

یہ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور اسے بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا۔اسپیس ایکس پہلے ہی امریکی خلائی ادارے ناسا سے معاہدہ کر چکی ہے جس کے تحت اسٹار شپ کے ذریعے دہائیوں بعد پہلی بار انسانوں کو چاند پر پہنچایا جائے گا۔

ناسا کی جانب سے آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا اور یہ کام اسٹار شپ کی مدد سے ہوگا۔مگر ایلون مسک کے منصوبے بہت زیادہ بڑے ہیں اور وہ اپنی زندگی کے دوران مریخ پر انسانوں کو بسانے کا خواب دیکھتے ہیں۔اس مقصد کے لیے اسپیس ایکس کی جانب سے سیکڑوں اسٹار شپ راکٹ تیار کیے جائیں گے۔

سندھ میں سرکاری نوکری کیلئے عمرکی حد میں 5 سال کی رعایت دیدی گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انسانوں کو اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کے لیے

پڑھیں:

غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف

غزہ: نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کرتے ہوئے یورپ اور شمالی امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مہمات میں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، حالانکہ حقیقت میں وہاں قحط اور انسانی المیہ جاری تھا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 سالہ جڑواں بچے اور 3 صحافی بھی شامل ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ
  • توشہ خانہ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف گواہی کیلئے 2 فوجی افسران طلب
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
  • ایشیا کپ: یو اے ای کا عمان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
  • افغانستان کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر
  • نادرا کا اہم اقدام؛ شہریوں کیلئے ایک اور بڑی سہولت
  • اسٹارلنک کی سروس میں خلل، امریکا میں ہزاروں صارفین متاثر