WE News:
2025-06-26@22:24:51 GMT

ایکس پر اشتہارات میں ہیش ٹیگز پر مکمل پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

ایکس پر اشتہارات میں ہیش ٹیگز پر مکمل پابندی عائد

ایکس نے اشتہارات میں ہیش ٹیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ ایلون مسک کی جانب سے ہیش ٹیگز کو ’ایستھیٹک نائٹ میر‘ یعنی بصری بدصورتی قرار دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس کے مقابلے میں بلیواسکائی پاکستان میں کیوں مقبول ہورہا ہے؟

ایکس کی نئی پالیسی کے مطابق 27 جون 2025 سے کوئی بھی اسپانسرڈ یا پروموٹڈ مواد ہیش ٹیگز پر مشتمل نہیں ہوگا۔

ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیش ٹیگز اشتہارات کو بدنما بناتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ اشتہارات کو اس غیرضروری عنصر سے صاف کیا جائے۔

Starting tomorrow, the esthetic nightmare that is hashtags will be banned from ads on ????

— Elon Musk (@elonmusk) June 26, 2025

عام صارفین کے لیے یہ پابندی نہیں ہے۔ وہ اپنی روزمرہ کی پوسٹس میں ہیش ٹیگز استعمال کرتے رہیں گے، تاہم ایکس کے نئے اے آئی سسٹم ’گروک‘ کے مطابق ہیش ٹیگز کے بغیر بھی پوسٹس کو تلاش کیا جاسکتا ہے اور متعلقہ مواد تک رسائی ممکن ہے۔

اس فیصلے پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، تاہم اکثریت نے اس تبدیلی کو سراہا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ہیش ٹیگز اشتہارات میں ایسے لگتے تھے جیسے Comic Sans فونٹ، آخرکار نجات ملی۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی 23 سال پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل

ایلون مسک پہلے بھی ہیش ٹیگز کو ’بدصورت‘ اور ’غیر ضروری‘ قرار دے چکے ہیں۔ اس حالیہ اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ ایلون مسک ایکس کو ایک زیادہ صاف، سادہ اور اے آئی پر مبنی پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں، جہاں تلاش اور دریافت کا عمل ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ موثر ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اشتہارات ایکس ایلون مسک ہیش ٹیگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اشتہارات ایکس ایلون مسک ہیش ٹیگ ایلون مسک ہیش ٹیگز

پڑھیں:

بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر، مزید اہم فیصلے بھی کر لیے گئے

بینکوں اور ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کےلیے ڈیٹا کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ سکیورٹیز، قرضہ جاتی سکیورٹیز، میوچل فنڈز اور منی مارکیٹ میں 5کروڑ تک رقم نئی سرمایہ کاری تصورہوگی جب کہ بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے بینکوں اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا، ایف بی آر ٹیکس گوشواروں سے حاصل معلومات شیڈول بینکوں کے ساتھ شیئرکرسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈیٹا سے ایف بی آر جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے موازنہ کرسکے گا، بینکوں اور ایف بی آرکی معلومات مختلف ہوئیں تو بینکوں کو حتمی نتائج ایف بی آرکو دینا ہوں گے جب کہ بینکوں سےحاصل معلومات صرف ٹیکس اور متعلقہ امور کےلیے استعمال کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر جعلی اشیاء کی مانیٹرنگ کے لیے گریڈ 16کےکسی بھی صوبائی افسرکو اختیارات دے سکتا ہے، اختیارات ریونیو یا محکمہ ایکسائیز و ٹیکسیشن کےکسی بھی افسر کو تفویض ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر اشتہارات سےحاصل آمدن پرٹیکس لینے والا ایف بی آر ایجنٹ کےطورپرکام کرےگا، ڈیجیٹل سروسز، اشیاء یا اشتہارات سے متعلق گوشوارےجمع نہ کرانے پر جرمانہ کیاجائےگا جب کہ گوشوارے جمع نہ کرانےکی خلاف ورزی پر ایک ملین روپے (10 لاکھ) کا جرمانہ ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غیرملکی کمپنی 120دن اشتہارات چلانےکے بعد ڈیجیٹل ٹیکس نہ دےتو اس کمپنی کو مقامی پلیٹ فارم سے ادائیگی نہیں ہوگی اور یہ ادائیگی روکنے کا اختیار کمشنر انکم ٹیکس کو حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر، مزید اہم فیصلے بھی کر لیے گئے
  • محرم الحرام: بلوچستان کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد
  • گوگل پلے اور ایپ اسٹور نے دو خطرناک ایپس پر پابندی عائد کردی
  • گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر سختی سے پابندی عائد کر دی
  • 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
  • یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی
  • ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے، وکلا کا حیرت انگیز انکشاف
  • امریکہ، ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد