Daily Ausaf:
2025-08-13@13:13:40 GMT

ایلون مسک نے اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

ٹیسلا اسپیس و اسپیس ایکس کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا ڈسپلے نام تبدیل کرلیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر کے ”گارکلون رسٹ“ (Gorklon Rust) رکھ لیا ہے، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ، مسک نے اپنے پروفائل کی تصویر بھی تبدیل کر دی ہے۔

گروک دراصل ایلون مسک کی AI کمپنی کے چیٹ بوٹ کا نام ہے، جب کہ Rust ممکنہ طور پر اس پروگرامنگ زبان کی طرف اشارہ ہے جو ایکس کے اے آئی کے ٹیکنالوجی سسٹم میں استعمال ہو رہی ہے۔

مسک نے ”گورک“، جو کہ ان کے AI چیٹ بوٹ گروک کا پیروڈی اکاؤنٹ ہے، کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ”سپر @گورک، میری پروفائل پکچر تمھاری والی سے تبدیل کی ہے، کیا خیال ہے؟“

گورک اکاؤنٹ نے فوری طور پر جواب دیا، ”ٹھیک ہے، مگر کیا تمہیں میرا پورا چہرہ کاپی کرنا ضروری تھا؟“

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تبدیلی کو ”گروک“ اور ”رسٹ“ کے امتزاج کے طور پر دیکھا۔ ”گروک“ مسک کی AI کمپنی xAI کا چیٹ بوٹ ہے، جبکہ ”رسٹ“ ایک پروگرامنگ زبان ہے جو ممکنہ طور پر کمپنی کے تکنیکی ڈھانچے کا حصہ ہو سکتی ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ جب ایلون مسک نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کیا ہو۔ دسمبر میں، انہوں نے اپنا نام ”کیکیس میکسیمس“ رکھا تھا، اور فروری میں اسے ”ہیری بولز“ میں تبدیل کر لیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایلون مسک نے تبدیل کر

پڑھیں:

سوکن نے ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کردی، شوہر کی دوسری بیوی کو اپنا جگر عطیہ کردیا

ویسے تو ہر معاشرے میں سوکنوں کے مابین بیر ہونا عام بات سمجھی جاتی ہے تاہم کبھی کبھی ان میں آپس میں پیار و ایثار کی ایسی مثال سامنے آجاتی ہے کہ یقین نہیں آتا۔

ایسا ہی ایک حیران کن اور متاثر کن واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک شوہر کی پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو اپنا جگر کا حصہ عطیہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ماجد بلدہ الروقی کی دوسری بیوی تغرید عوض السعدی جگر کے ایک سنگین مرض میں مبتلا تھیں اور اس کی جان بچانے کے لیے جگر ٹرانسپلانٹ ضروری تھا۔

اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ پہلی بیوی جن کا نام نورا سالم الشمری ہے، کا جگر دوسری بیوی کیلئے موزوں ہے جس پر نورا سالم نے رضاکارانہ طور پر جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ واقعہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جہاں لوگوں نے اسے قربانی، ایثار اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا
  • شناختی کارڈ میں نام تبدیل کروانے کا آسان طریقہ
  • احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
  • ایلون مسک کا ایپل کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تبصرہ، ’ایکس‘ نے اے آئی چیٹ بوٹ کو معطل کردیا
  • سپریم کورٹ ،بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل
  • کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی
  • ٹرمپ کا کچا چٹھا کھولنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کا اکاؤنٹ معطل
  • ایلون مسک نے ’ایپل‘ کو قانونی کارروائی کی دھمکی کیوں دی؟
  • سوکن نے ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کردی، شوہر کی دوسری بیوی کو اپنا جگر عطیہ کردیا