اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں ٹیسلا کے انسان نما روبوٹ آپٹیمس سوار ہوں گے، جب کہ انسانوں کے لیے پہلی پرواز 2029 تک ممکن ہوسکتی ہے۔

نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسٹار شپ اگلے سال کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں انسان نما روبوٹ آپٹیمس جائیں گے۔

مسک نے اپنے ’ایکس‘ سوشل نیٹ ورک پر کہا کہ اگر یہ لینڈنگ کامیابی سے مکمل ہوگئی تو 2029 تک انسانی لینڈنگ شروع ہوسکتی ہے، حالاں کہ 2031 میں انسانوں کی مریخ پر لینڈنگ کا زیادہ امکان ہے۔

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ سال ایک تقریب میں کمپنی کے آپٹیمس روبوٹس متعارف کروائے تھے، انہوں نے کہا تھاکہ رقص کرنے والے روبوٹ ایک دن معمولی کام کرنے کے ساتھ ساتھ دوستی کی پیشکش بھی کر سکیں گے اور توقع ہے کہ وہ 20 ہزار سے 30 ہزار ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے۔

دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ اسٹار شپ مسک کے مریخ پر نوآبادیات کے طویل مدتی وژن کی کلید ہے، 403 فٹ لمبے ( مجسمہ آزادی سے تقریبا 100 فٹ بلند) اسٹار شپ کو آخر کار مکمل طور پر دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ناسا اپنے آرٹیمس پروگرام کے لیے اسٹار شپ کے ترمیم شدہ ورژن کا بھی انتظار کر رہا ہے، جس کا مقصد رواں دہائی میں خلابازوں کو چاند پر واپس بھیجنا ہے۔

اس سے پہلے کہ اسپیس ایکس ان مشنز کو انجام دے سکے، اسے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ گاڑی قابل اعتماد، عملے کے لیے محفوظ اور مدار میں پیچیدہ ایندھن بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسپیس ایکس کو رواں ماہ اس وقت دھچکا لگا تھا، جب اسٹار شپ پروٹو ٹائپ کی اس کی تازہ ترین آزمائشی پرواز آتش گیر دھماکے میں ختم ہوگئی تھی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسپیس ایکس اسٹار شپ کے لیے

پڑھیں:

ایران، ناہید 2 سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ

ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ناہید 2 نامی سیٹلائٹ راکٹ کا تجربہ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ناہید ٹو سیٹلائٹ تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔ سیٹلائٹ کو روس کے سویوز راکٹ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔ ایران نے ناہید 2 ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایرانی اسپیس ریسرچ سینٹر اور وزارت اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی نے مقامی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، ناہید 2 سیٹلائٹ کو پانچ سال تک مدار میں رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • ایران، ناہید 2 سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ
  • شرح سود میں کمی کا امکان، فیصلہ 31 جولائی کو ہوگا
  • ایلون مسک کا اسٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند
  • معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا
  • ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
  • ہالی وڈ میں ٹیسلا ڈائنر کا افتتاح، گاڑی چارجنگ اور چھت پر فلم بینی کی سہولت
  • ایرانی سیٹلائٹ روسی سوئیوز راکٹ کے ذریعے کل خلا میں روانہ ہوگا
  • ایلون مسک کی سیاست میں واپسی کا امکان، اسپیس ایکس نے سرمایہ کاروں کو خبردار کر دیا