“چیمپئینز ٹرافی؛ افغان ٹیم کیخلاف میچ کا بائیکاٹ مسئلے کا کوئی حل نہیں”
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔
رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا ہے۔
انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 26 فروری کو لاہور میں افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے۔
تاہم اس حوالے سے گزشتہ روز انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سیاسی حالات کا راستہ بات چیت ہوتی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ افغان ٹیم کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2003 کرکٹ ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کے ساتھ بھی یہی صورتحال پیدا ہوئی تھی، جب سابق کپتان ناصر حسین کی ٹیم کو رابرٹ موگابے کی قیادت میں زمبابوے کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ کردیا تھا جس کے بعد ہمیں دنیا بھر سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ماہرین اور سیاستدانوں کو مسئلہ ہے وہ کیسے اس چیز کو دیکھتے ہیں لیکن بطور کھلاڑی ہم یہ نہیں چاہتے ہیں کہ میچ کا بائیکاٹ کریں اور سیاست کے ذریعے کرکٹ کا ماحول خراب ہو۔
خیال رہے کہ انگلش ٹیم چیمپئینز ٹرافی سے قبل جوز بٹلر کی ٹیم بھارت کے خلاف پانچ ٹی20 اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنی مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی خلاف میچ جوز بٹلر کے خلاف ٹیم کی
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
— فائل فوٹواسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال میں تقریباََ 350 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر ہوگئے تھے۔