ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان /تحصیل پہاڑ پور میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر آیاز خان اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں تحصیل پہاڑ پور میں لاڑ سگڑی بنگلہ کے مقام پر الاٹ ہونے والی زمین کا لے آٹ لینے کے بعد کنٹریکٹر کے حوالے کر دیا گیا

جس پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تعمیراتی کام کے آغاز کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کے ہمراہ انچارج اسٹیشن 44 کلیم اللہ سمیت SDO C&W, متعلقہ کنٹریکٹر اور ریونیو اسٹاف شامل تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی کا کہنا تھا کہ تحصیل پہاڑ پور میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام سے علاقے کی عوام ایمرجنسی سروسز مزید بروقت اور فوری فایدہ اٹھا سکے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام پر تعمیراتی کام کا ڈیرہ اسماعیل خان

پڑھیں:

فیصل آباد: گودام میں آتشزدگی ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں واقع فائبر شیٹ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام میں فائبر شیٹ تیار کرنے والی دکان کے اندر ویلڈنگ کا کام جاری تھا، جس کے دوران چنگاریوں سے آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا، جہاں دو افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جب کہ ایک زخمی زیر علاج ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: گودام میں آتشزدگی ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • وزیراعظم کی ترجیحات اور قول وفعل میں تضاد ہے، مفتاح اسماعیل
  • بجٹ میں جی ڈی پی کے نمبرز ٹھیک نہیں، اس پر سوال اٹھیں گے، مفتاح اسماعیل
  • آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اب امریکا کا ہدف نہیں رہا: امریکی سفیرکا دعویٰ
  • صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ
  • آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اب امریکا کا ہدف نہیں رہا، سفیرکا دعویٰ
  • حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی، مفتاح اسماعیل
  • ڈاکٹر نذیر احمد کا یوم شہادت
  • صحافی کے گھر پر قبضہ ختم نہ ہوسکا ،تعمیراتی کام شروع
  • گورنر خیبر کے صوبائی حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات، 700 ارب روپے کا حساب مانگ لیا