واشنگٹن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات ہوئی .جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم معاشی و دفاعی شراکت دار ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں. آپ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب کانگریس مین تھامس سوازی کا کہنا تھا کہ کانگریس مین تھامس سوازی پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں. جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ملاقات میں 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کانگریس مین تھامس پاکستان کے کہ امریکہ محسن نقوی

پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل   آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق

ڈھاکہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی   آصف محمود سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔

محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت کی اور وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ  سپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں  نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات   سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی  ۔

کمبوڈیا اور تھائی لینڈکے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں شدید جھڑپیں ،متعدد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات  

محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصاً نادرا کے محفوظ  سیکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا ۔وزید داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے  مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا  ہے۔یہ ملاقات بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصاً نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔

اجتماع اور امن وعامہ کیس؛پی ٹی آئی کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں

بنگلہ دیش کی وزارت سپورٹس و یوتھ کے سیکرٹری محبوب العالم، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود ، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ اور اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ
  • عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں : حیدر نقوی 
  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے؛ محسن نقوی
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل   آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
  • تیل کی قیمت نیچے لانا چاہتے ہیں، امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والوں کو زیادہ ٹیرف دینا پڑے گا، ٹرمپ
  • محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت