Daily Mumtaz:
2025-06-09@12:47:20 GMT

ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار

علمائے کرام نے تین جان لیوا کام غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کر دیا۔ تین کاموں میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار دیئے گئے  ۔
علمائے کرام نے فتوے میں کہا  کہ ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے،اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
علماء کرام کے مطابق ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، “یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں”،اسلام خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے روکتا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پتنگ کی ڈور، ہوائی فائرنگ کئی قیمتی جانیں ضائع کر چکی ہے ،صرف 20 روز میں ون ویلنگ کرنے والے 151 افراد گرفتار کئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے پر 150مقدمات درج کئے جا چکے،ہوائی فائرنگ کے مرتکب 118ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا، پولیس جان لیوا کھیلوں کی روک تھام کیلئےسخت کارروائی جاری رکھے گی۔
والدین سے گزارش ہے بچوں کو غیر قانونی، غیر شرعی سرگرمیوں سے روکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ پتنگ بازی ون ویلنگ

پڑھیں:

صوابی، خواتین کے جھگڑے پر 61 سالہ شخص قتل

SWABI:

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے نارنجی میں خواتین کے تنازع پر فائرنگ کر کے 61 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔

صوابی کے تھانہ پرمولی میں نارنجی سے تعلق رکھنے والے شہری عبدالرحمان  کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ شام اپنے 61 سالہ والد راج محمد، بھتیجے اسماعیل اور چچازاد گل زمان کے ہمراہ اپنے گاؤں نارنجی کے حجرہ بہادر خیل کے مقام پر کھڑا تھا کہ اس دوران شیر عمر خان اور اس کے بھائی تالمین آئے۔

انہوں نے کہا کہ تالمین نے شیر عمر کو فائرنگ کا حکم دیا، جس پر شیر عمر نے اس کے والد راج محمد پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

مقتول کے بیٹے نے کہا فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور ایف آئی آر میں قتل کی وجہ عناد خواتین کا تنازع بیان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا: یونیورسٹی بس حادثہ، 15 طالبعلم زندگی کی بازی ہار گئے
  • خلیجی رہنماؤں کی سعودی قیادت کو کامیاب حج انتظامات پر مبارکباد
  • حج 2025، تمام انتظامات خوش اسلوبی سے انجام دیے گئے ڈپٹی گورنر مکہ
  • لاکھوں حجاج کرام حج مکمل، طواف الوداع کے لیے مکہ، پھر مدینہ روانہ
  • حج کا اختتام؛ حجاجِ کرام کی رمیٔ جمرات کے بعد منیٰ سے روانگی شروع
  • سعودی ولی عہد کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
  • صوابی، خواتین کے جھگڑے پر 61 سالہ شخص قتل
  • سعودی وزارت داخلہ کی حج سیکیورٹی پر بریفنگ: حجاج کرام کی منی واپسی کامیابی سے مکمل
  • مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا، بھاؤ تاؤ، سودے بازی جاری