جے یو پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ سے اپیل ہے وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں، تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے سرو سامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر رب کی رضا حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا، جس میں 15 ماہ تک پچاس ہزار کے قریب مجاہدوں نے شہادت کے جام نوش کئے، بے شمار لوگ زخمی ہوئے پورا غزہ ملبہ کا ڈھیر بن گیا، کہیں سے کوئی امداد نہیں آئی، لیکن یہ تمام مصائب مجاہدوں کے عزم اور حوصلہ کو شکست نہیں دے سکے وہ دہشتگرد اسرائیل جو حماس کو ختم کرنے کی اور غزہ کو فتح کرنے کی باتیں کر رہا تھا، اس کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی حماس سے ان کی شرائط پر مذاکرات کر کے غزہ کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کی قیدیوں کو رہا کرنے اور باڈر کھولنے اور جنگ بند کرنے کا معاہدہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جو غزہ کے مظلوم عوام کے استقامت اور لازوال قربانیوں کی عظیم فتح ہے جس پر میں اپنی جماعت جمعیت علماء پاکستان اور ملک پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے آپ کو اور آپ کے ذریعہ حماس کے مجاہدوں اور غزہ کے مظلوم مگر با ہمت عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی بے مثال قربانیوں سے یہ فتح کا سورج طلوع ہوا اور پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور اس معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں اور جب باڈر کھل جائیں تو تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے گھر اور بے سروسامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کرکے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر اپنے رب کی رضا حاصل کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتا ہوں غزہ کے

پڑھیں:

بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین

بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی دہشت گرد، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا،لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ،پشاور، فیصل آباد،گوجرانوالہ،بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،شرکا نے بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکا نے بینرز ،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

لاہورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے مزمل اقبال ہاشمی،انجینئر حارث ڈار،ذوالفقار اولکھ و دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا گھڑا ہوا ڈرامہ ہے، جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلا اعلان جنگ ہے۔ بھارت پاکستان کی زراعت اور صنعت کو تباہ کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہے، لیکن ہم اس کے ہر عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ بھارتی ہٹ دھرمی اور پروپیگنڈے کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر چکی ہے اور قوم کو متحد اور بیدار کیا جائے گا۔ مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد زون کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت اسلام آباد زون کے صدر احسان اللہ منصور، اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ، جنرل سیکرٹری یاسر عرفات بٹ، اور انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کی۔کراچی میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مظاہرے سے احمد ندیم اعوان،شہباز عبدالجبار،ثقلین شاہ، محبوب علی، مہدی اسحاق، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے، انڈیا نے پہلگام واقعہ کا رخ غلط طور پر پاکستان کی طرف موڑا، پاکستانی قوم بھارت کے خلاف متحد ہے اور رہے گی.مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ضلع شیخوپورہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مظاہرے کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری میاں حبیب الرحمن نے کی، جبکہ نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری طارق محمود گجر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سٹی شیخوپورہ حافظ انعام اللہ بھی شریک تھے۔فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک پر مرکزی مسلم لیگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھارت کی بدمعاشی کا منہ توڑ جواب دے، عالمی ادارے بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لیں، راولپنڈی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے انجینئر مبین صدیقی و دیگر نے خطاب کیا،احتجاج میں بڑی تعداد میں شہریوں، پارٹی کارکنان، طلبا، وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی .قصور میں مظاہرے کی قیادت رانا محمد اشفاق، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور نے کی۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارت مخالف نعرے لگاتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ نارووال میں مرکزی مسلم لیگ نے ظفروال بائی پاس چوک پر احتجاج کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ پانی کی ایک ایک بوند کا تحفظ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی شدید لہر کے بعد بھارت اب معاشی طور پر پاکستان کو قبضہ کرنا چاہتا ہے، مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکا،حکومت سفارتی سطح پر بھی مودی سرکار کی جارحیت ،غیر ذمہ دارانہ رویئے کو بے نقاب کرے.بھارت جس زبان میں بات کرے اسی میں جواب ملنا چاہئے، بھارت کے پاکستان پر الزامات تحریک آزاد ی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،مودی سرکار کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے،پانی پاکستان کے لئے قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکا، پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، مرکزی مسلم لیگ بھارتی رویوں کیخلاف قوم کو متحد و بیدار کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا، سفارتی ذرائع بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا، سفارتی ذرائع کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر مستقل قبضے کا اسرائیلی خواب
  • ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد
  • بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین
  • گوند کتیرا، ایک مفید جڑی بوٹی
  • عوام اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے اپنا حق ادا کریں، انجمن تاجران بلوچستان
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  • گلوبل سکیورٹی انیشٹو ۔ شورش زدہ دنیا میں ایک امید بن گیا
  • چین کی مقبو ضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
  • چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی