پی ایف یو جے کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں پی ایف یو جے نے کہا ہے کہ یہ ترامیم وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی جانب سے دھوکا ہیں، ترامیم غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف ہیں۔
فیک نیوز پر 3 سال سزا، جرمانہ 20 لاکھ روپے تک ہو سکے گا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیشترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی،
پی ایف یو جے نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کو فوراً واپس لیا جائے، بل کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ترامیم واپس نہ لی گئیں تو صحافی برادری ملک گیر احتجاج کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ایف یو جے
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاک افغان چمن بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان چمن بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت کی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے
محسن نقوی نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔