ٹی وی ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماگتھم گتھا ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو نشانہ بناتے ہیں، چند ہی لمحوں میں نعیم حیدر پنجوتھا بھی سیٹ سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو جاتے ہیں، اسٹوڈیو میں موجود عملہ ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتا ہے۔
ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب ٹاک شو میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان جھگڑا ہوا ہو، اس سے قبل بھی ٹی وی شو میں لیگی رہنما سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا گیا تھا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے درمیان ایک دوسرے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔