توشہ خانہ ٹو کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پرفریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ تحفہ وصول کیا، تخمینہ کیلئے دیا، ضمانت کی 2درخواستوں کے احکامات بھی لگے ہوئے ہیں،وکیل درخواست گزار سلمان صفدر نے توشہ خانہ رولز پڑھے۔
ٹی وی ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماگتھم گتھا ہوگئے
وکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی روکنے کا بھی حکم دیا جائے،عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں فرد جرم عائد ہو چکی، گواہان کے بیانات ہو رہے ہیں،نوٹس جاری کرکے دیگر فریقین سے جواب مانگ لیتے ہیں،جسٹس انعام امین نے کہاکہ اس میں نوٹس کرتے ہیں، لمبی تاریخ نہیں دیں گے،دوسری پارٹی کو بھی سن لیتے ہیں پھر دیکھتے ہیں،عدالت نے کہاکہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کرسکتے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ٹرائل تیزی سے چل رہا ہے، جب بلائیں گے ہم پیش ہوں گے،عدالت نے کہاکہ پہلے دوسرے فریق کو سن لیں پھر ہی کچھ کر سکتے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کیس دوسرے بنچ کو بھیجنے کی بھی استدعاکی،وکیل نے کہاکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس کیس سے متعلق 5درخواستیں سن چکے ہیں،مناسب ہوگا بریت کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں بھیج دی جائیں،جسٹس انعام امین نے کہاکہ وہ ضمانت کی درخواستیں تھیں یہ الگ معاملہ ہے،یہ عدالت کیس سنے گی، آپ میرٹس پر دلائل دیں،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا اور سماعت28جنوری تک ملتوی کردی۔
ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نوٹس جاری پی ٹی ا ئی توشہ خانہ نے کہاکہ عدالت نے
پڑھیں:
صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ مختلف صنعتوں اور فیکٹریوں کی جانب سے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔