سکندر سلطان راجہ کا آج آخری دن ، نئے چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی ، وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہ ہوسکا۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے،
اختلاف کی صورت میں تین تین نام کمیٹی کو بھیجے جائیں گے، اتفاق اور اختلاف کے باوجود چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی 45 روزمیں ہونا ضروری ہے، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک ریٹائرڈ الیکشن کمشنر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا پانچ سالہ دور 24 جنوری کو مکمل ہوگا۔
سکولوں میں 9 دن کی چھٹیاں مگر کہاں ؟ طلباء کے لیے خوشخبری آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی
مکہ مکرمہ( نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ یہ روحانی سفر ان ایام میں انجام پایا جب لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے حرمین شریفین میں حاضر ہو رہے ہیں۔
عمرہ کی ادائیگی کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے عالمِ اسلام کے اتحاد، یکجہتی، اور مظلوم اقوام خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے بھی دعا کی۔
اس باسعادت موقع پر قومی اسمبلی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، جو اجتماعی طور پر عبادات میں شریک رہے اور روحانی تجربے کو بھرپور انداز میں محسوس کیا۔
ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق کا یہ دورہ نجی اور روحانی نوعیت کا تھا، تاہم اسے پاکستان اور اسلامی دنیا کے مابین محبت، احترام اور روحانی وابستگی کے ایک مثبت پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
Post Views: 2