وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےامریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہا ن سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی،ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نےپاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقینا عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ بات چیت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امریکہ تعلقات کانگریس مین محسن نقوی

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف – ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر فِچ کا شکریہ ادا کیا، جس کے تحت حالیہ مہینوں میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ CCC+ سے بڑھا کر B- کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ملکی معیشت میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کو عالمی مالیاتی منڈیوں تک مؤثر رسائی حاصل ہو گی۔

سینیٹر اورنگزیب نے فِچ کی ٹیم کو حکومت کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے سے بھی آگاہ کیا، جن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، مؤثر ٹیکسیشن، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری، عوامی مالیات کا بہتر نظم و نسق، اور قرضوں کے انتظام جیسے اہم اقدامات شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران فِچ کی ٹیم نے ٹیرف اصلاحات، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور محصولات میں اضافے کے حوالے سے مختلف سوالات کیے جن کے جواب وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم نے تفصیل سے دیے۔

اس ملاقات کو پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے، معاشی اعتماد بحال کرنے اور مستقبل کی مالی حکمت عملیوں کو تقویت دینے کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نئے دلدل میں
  • صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • شامی صدر احمد الشرع اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادہ، امریکی رکن کانگریس
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے: وزیرداخلہ محسن نقوی
  • وزیر خزانہ کی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ