بلوچستان، کے پی، نیب سے رؤف حسن پر مقدمات کی تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
رؤف حسن---فائل فوٹورو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچستان، خیبر پختون خوا اور نیب سے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
رؤف حسن پر درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رؤف حسن پر 6 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں ان پر 1 مقدمہ درج ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ علی امین کے پاس بشریٰ بی بی کو ریسکیو کرنے کے سوا چارہ نہیں تھا،
دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی رپورٹ نہیں آئی، خیبر پختون خوا میں تو آپ کو تفصیلات جلد مل جانی چاہئیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ہر بار اسلام آباد آتے ہیں اور لوگ یہاں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا
ارشاد قریشی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راجہ بشارت راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل کے باہر این اے 55 کیس کی پیشی کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہماری سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ راجہ بشارت پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کے خلاف ماضی میں 9 مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت سے انہیں ان مقدمات میں ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا