چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ فائنل کرلیا،بڑے نام شامل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ فائنل کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی کا سکواڈ فائنل کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ان فارم بیٹر خوشدل شاہ کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے،خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کےسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات روشن ہیں، چیمپئینز ٹرافی کے سکواڈ کو فائنل کرنے کے لئے سکواڈز کے نام چئیرمین پی سی بی کو بھجوادئیے گئے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اجازت کے بعد قومی سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔فخر زمان، محمد رضوان ،بابر اعظم ،سلمان علی آغا،خوشدل شاہ سکواڈ میں شامل،کامران غلام ،ابرار احمد، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی ،حارث روف ،نسیم شاہ بھی حتمی سکواڈ میں شامل،عرفان خان نیازی، حسیب اللہ،طیب طاہر،محمد حسنین،عباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ٹرائی نیشن سیریز کے لئے بھی سکواڈ چیمپئنز ٹرافی کا ہی سکواڈ ہوگا، پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غزہ میں مزید 10 افراد بھوک و پیاس سے شہید، شہداء میں 80 بچے شامل
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد بھوک اور پیاس کے باعث شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک بھوک سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 111 ہو چکی ہے جن میں 80 بچے بھی شامل ہیں۔
ادھر اسرائیلی افواج کی تازہ بمباری میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 25 ایسے افراد شامل تھے جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 59 ہزار 219 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہزاروں زخمی تاحال طبی امداد کے منتظر ہیں۔
غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے، اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا بھی مشکل تر ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں نے مسلسل انتباہ جاری کیے ہیں کہ اگر فوری جنگ بندی اور امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو انسانی المیہ مزید بدترین شکل اختیار کر سکتا ہے۔
Post Views: 3