پی ٹی آئی والے بانی کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں: فیصل واؤڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو
سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ہدف ایک تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جائے، اب یہ حکومت کو چلنے دیں گے۔
فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے: عمران خان بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلانانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ن لیگ سرکار کی ضمانتی ہے، یہ ساری ترامیم میں ان کے ساتھ رہے، ان میں سے کوئی جیل نہیں گیا، خوش ہیں بانئ پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سزا والے دن ان کو پریشانی اور افسوس ہوا، کوئی احتجاج کیا گیا، ان لوگوں کو ڈرامہ کرنا ہے۔
فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کے پی میں آدھے سے زیادہ ان کی لیڈر شپ موجود ہے، دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واؤڈا کہنا ہے کہ پی ٹی ا ئی جیل میں
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ اور نیوکراچی ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ علی بخش ولد عمر دین کے نام سے کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان کار کا ڈرائیور سے جس نے تیز رفتار کار خور کار سے ٹکرائی ہے۔
علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔