بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہٰذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ حکومت صرف لالی پوپ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت اچھا فیصلہ کیا کہ اگر آج حکومت کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات ختم۔

کمال آدمی ہے ۔ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی PM عمران خان صاحب کو سمجھ آ گئی کہ یہ گورنمنٹ صرف lollipop دے رہی ہے ۔ بڑا اچھا فیصلہ ہے کہ اگر آج یہ کمیشن نہیں بناتے تو مذاکرات ختم ۔ ???? pic.

twitter.com/HcLBqVOwZy

— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 23, 2025

احمد منصور نے لکھا کہ وہ سیاسی مذاکرات جو شروع ہی ناکام ہونے کے لیے تھے انہیں عمران خان نے آج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وہ سیاسی مذاکرات جو شروع ہی ناکام ہونے کے لیے تھے انہیں عمران خان نے آج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ pic.twitter.com/15zEXDdpJY

— Ahmed Mansoor (@AhmedMansorReal) January 23, 2025

وقار ستی کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کا مذاکرات سے راہ فرار اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس اپنے مطالبات کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے بلکہ اصل مقصد صرف عمران خان کے لیے این آر او لینا تھا۔

تحریک انصاف کا مذاکرات سے راہ فرار اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس اپنے مطالبات کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں۔ اصل مقصد صرف عمران خان کے لیے این آر او لینا تھانہ کہ عوامی مسائل کا حل????????
pic.twitter.com/F2cZ8N5lKW

— WAQAR SATTI ???????? (@waqarsatti) January 23, 2025

چوہدری شہزاد گل نے کہا کہ بانی چئیرمین عمران خان نے مذاکرات کال آف کر دیے اب مزید مذاکرات نہیں ہوں گے، انہوں نے سوال کیا کہ آگے کیا ہو گا؟

????⚠️???? بریکنگ نیوز۔۔۔

بانی چئیرمین عمران خان نے مذاکرات کال آف کر دیئے، مزید مذاکرات اب نہیں ہونگے۔

اب کیا ہو گا؟؟؟ pic.twitter.com/YpzocQvy4Y

— Ch.Shahzad Gill (@ShahzadGill202) January 23, 2025

ڈاکٹر سیدہ صدف نے کہا کہ اختیار ولی خان کے ایک تھپڑ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات سے انکاری کردیا۔

عمران خان نے دو ٹوک کہا ہے کہ آج سے ہمارے مذاکرات ختم ہو رہے ہیں، نعیم پنجوتھا
????خان صاحب اس بات پر بہت دکھی ہے کہ ہمارے کارکنوں کو لائیو شو میں مارا پیٹا جا رہا ہے۔
????اختیار ولی خان کے ایک تھپڑ نے پی ٹی آئی کو مزاکرات سے انکاری کردیا
pic.twitter.com/YhBNUepoHd

— Dr Syeda Sadaf (@DrSyeda_Sadaf) January 23, 2025

ایک ایکس صارف نے کہا کہ شکر ہے یہ ’مذاق رات‘ ختم ہوئے۔

شکر ہے یہ “مذاق رات” ختم ہوئے!

پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کے جب تک ملک پہ نفسیاتی مریض قابض رہے گا، اس وقت تک نا مذاکرات ہوسکتے اور نا ملک آگے بڑھ سکتا.#IslamabadMassacre pic.twitter.com/WrIH6UpTmp

— Jehanzeb Paracha (@JehanzebParacha) January 23, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے، اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عمران خان ایک بار پھر سے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہوں۔

مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے، اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عمران خان ایک بار پھر سے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتا ہو۔ pic.twitter.com/OoQEvx6rK3

— Pir Adnan Bodla (@PirAdnanBodla) January 23, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرسٹر گوہر حکومت مذاکرات عمران خان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر حکومت مذاکرات مذاکرات ختم خان کے ختم ہو کے لیے

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • عمران خان کی ہٹ دھرمی، اسٹیبلشمنٹ کا عدم اعتماد، پی ٹی آئی کا راستہ بند
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا