وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر کو باضابطہ تہنیتی خط ارسال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی خط بھیج دیا ہے۔
اس سے قبل پیر کو نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں تہنیتی پیغام میں صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ’وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کرامریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے متمنی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ یہ 2 عظیم ملک برسوں سے اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ تہنیتی خط بھیجا دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی نئے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی پر بہت کم بات کی تاہم انہوں نے امریکا کو اندرونی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بے شمار سخت اقدامات اٹھانے کی بات کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار امریکی صدر ایکس پاکستان ترجمان تہنیتی خط دفتر خارجہ ڈونلڈ ٹرمپ سیکریٹری آف اسٹیٹ شہباز شریف نائب وزیر اعظم وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار امریکی صدر ایکس پاکستان دفتر خارجہ ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کے لیے
پڑھیں:
امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جارہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔
Post Views: 1