کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی ہی دنیا میں فوسل فیول کی پیدا کردہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان اور بالخصوص سندھ صوبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم سندھ حکومت نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاکھ نئے اور پختہ گھروں کی تعمیر کا جو عظیم منصوبہ شروع کیا ہے یہ بجا طور پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

سید قاسم نوید قمر نے پینل ڈسکشن کے دوران بتایا کہ محکم سرمایہ کاری سندھ کا ادارہ سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ(ایس ای ڈی ایف)صوبے بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والوں کی مالی معاونت اور تیکنیکی سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کررہا ہے جس سے نوجوانوں، خواتین اور دیگر گھریلو مصنوعات بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور لوگ اپنے ہنر ، تجربے اور زہانت کے بل بوتے پر اپنا روزگار خود حاصل کرنے کے قابل ہورہے ہیں۔

گفتگو کے دوران سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل نے صوبے میں نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس ماڈل کی وجہ سے نجی سرمایہ کاری ، ترقیاتی منصوبوں کی افزائش اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔وزیر اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر کے ہمراہ ڈیووس اکنامک فورم میں سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ راجہ خرم شہزاد ، سندھ پیپلز ہاسنگ اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سیکریٹری خوراک خالد محمود شیخ، سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر خضر پرویز اور سندھ اکنامک زون اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر فیصل مجیب بھی شرکت کررہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید قاسم نوید قمر نے سرمایہ کاری منصوبوں کی کہا کہ

پڑھیں:

قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن کے51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

نج کاری کے ذریعے قومی ایئر لائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا

قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی، نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔

نج کاری کمیشن نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہے جبکہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی

متعلقہ مضامین

  • وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • ماحول دوست توانائی کے انقلاب کو روکنا اب ناممکن، یو این چیف
  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  • پی آئی اے کی نجکاری ،حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • شہباز اردوان ملاقات، مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی نجکاری، وفاقی حکومت کا درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب