چینی صدر کا بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ  نے صوبہ لیاؤننگ کے شہر بینشی  میں بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کے نمبر 3 کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ کیا ، پلانٹ کے مرکزی کنٹرول سینٹر اور پروڈکشن لائن کو دیکھا  اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے صنعتی اپ گریڈنگ  کے بارے میں جانا۔

بینشی آئرن اینڈ اسٹیل گروپ کمپنی  لمیٹڈ  عوامی جمہوریہ چین  میں پیداوار بحال کرنے والا پہلا  سپر بڑا اسٹیل انٹرپرائز ہے، جس کا مرکزی کاروبار  اسٹیل اور معدنی وسائل  پر مبنی ہے اور یہ انٹرپرائز سامان مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی سمیت دیگر  متنوع صنعتوں کی مربوط ترقی کرتا ہے

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیوپیداکرنیوالا ادارہ بن گیا

سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے ہونے لگے
ٹریفک پولیس کی چاندی ،عوام کو لوٹنے کیلئے نئے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،شہری

سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے، جس پر ٹریفک پولیس کی چاندی ہوگئی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے ہر چند ماہ بعد نیا فرمان جاری ہوجاتا ہے۔کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیو پیدا کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔سندھ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے نئے فیصلے نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت شہریوں کو ایک بار پھر پرانی پلیٹس تبدیل کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے، جس پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 1850کی نئی نمبر پلیٹ دے رہی ہے ، نئی نمبر پلیٹ مارکیٹ میں چھ سو روپے میں دستیاب ہے، عوام کو لوٹنے کے لیے نئے نئے ٹیکس لگائے جا رہا ہے، ٹیکس دینے کے باوجود ان کو کوئی سہولیات فراہم کی نہیں کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن کپ جیت لیا
  • آئی اے ای اے کے معائنہ کار ایران سے خارج
  • کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیوپیداکرنیوالا ادارہ بن گیا
  • نیٹ بال چیمپیئن شپ؛ پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا
  • کوٹری،صنعتی فیکٹریاں کو ٹریٹمنٹ پلانٹ فعال کرنیکی ہدایت
  • کراچی میں گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ کا حصول شہریوں کیلئے وبال بن گیا
  • ٹرینوں میں نئے اے سی پلانٹس کی تنصیب شروع
  • ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کرنل کاشف اورپولیس کے ہمراہ فلیگ مارچ کا معائنہ
  • مریم نواز کامری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال کا اچانک معائنہ، مریضوں سے ملاقات
  • کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام کا پاک روس معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے: روسی قونصل جنرل