چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ: آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی شمولیت کی دوڑ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ کی حالیہ آل راؤنڈر پرفارمنس کی وجہ سے ان کا نام زیرِ غور لایا گیا ہے۔خوشدل شاہ بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے 3 ناقابلِ شکست 73، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں۔خوشدل شاہ نے 59 اور 48 رنز بھی بنائے جبکہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔خوشدل شاہ 10 ون ڈے انٹر نیشنل میں 199 رنز بنا چکے۔انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2022ء میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ل راو نڈر خوشدل شاہ
پڑھیں:
سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
عثمان خان: سینٹ اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا،سینٹ اجلاس ایجنڈے میں وقفہ سوالات شامل،ایجنڈے میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، تحریک التوا سمیت دیگر شامل ہیں۔