اوپن اے آئی کیجانب سے چیٹ جی پی ٹی میں بہت بڑی تبدیلی متعارف
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بہت بڑی تبدیلی کو متعارف کرایا ہے۔
اس حوالے سے کئی ماہ سے لیکس سامنے آرہی تھیں اور اب اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے لیے پہلے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایجنٹ آپریٹر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ اے آئی ایجنٹ آپ کے ویب ٹاسک مکمل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور بس آپ کو ایک بٹن کو کلک کرنے کی ضرورت ہوگی۔
آپریٹر بنیادی طور پر ایک کمپیوٹر یوزنگ ایجنٹ (سی یو اے) ہے جو جی پی ٹی 4o ماڈل کو استعمال کرکے ویب پر براؤز اور سرچ کرتا ہے۔آسان الفاظ میں یہ اے آئی ایجنٹ آپ کی سرچنگ ضروریات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے علم ہوتا ہے کہ اسے کیا سرچ کرنا ہے۔یہ اے آئی ایجنٹ ابھی امریکا میں چیٹ جی پی ٹی پرو کے سبسکرائبرز کو ریسرچ پریویو ماڈل میں دستیاب ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق آپریٹر ایک ایسا ایجنٹ ہے جو اپنے طور پر آپ کے لیے مختلف ٹاسک مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کے مطابق آپریٹر بالکل انسانوں کی طرح ویب براؤزنگ کرسکتا ہے، جبکہ آپ اسے ڈنر ریزرویشن کی ہدایت بھی دے سکتے ہیں، وہ آپ کے لیے طویل فارم بھی بھر سکتا ہے، کسی آن لائن سروس کو کچن یا گھر کے لیے درکار سامان کا آرڈر دے سکتا ہے یا فلائٹ بکنگ بھی کرسکتا ہے۔چونکہ ابھی یہ ریسرچ پریویو ماڈل میں دستیاب ہے تو یہ فی الحال اس کا ابتدائی ورژن ہے اور اوپن اے آئی کی جانب سے کچھ پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔اوپن اے آئی نے آپریٹر کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے اولین اے آئی ایجنٹس میں سے ایک ہے جوخودمختار طور پر آپ کے لیے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ بس آپ اسے کوئی ٹاسک دیں اور وہ اسے خود مکمل کر دے گا۔درحقیقت کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپریٹر ‘دیکھ’ بھی سکتا ہے (اسکرین شاٹس کے ذریعے) اور براؤزر سے ‘انٹریکٹ’ (ماؤس اور کی بورڈ ایکشنز کے ذریعے) کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ وہ خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے تصدیق کی کہ مزید ایجنٹس پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اے ا ئی ایجنٹ کی صلاحیت ا پریٹر کرنے کی ایجنٹ ا کے لیے
پڑھیں:
بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
ڈی سینٹرلائزڈ سوشل نیٹ ورک بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کرنے کے بعد نیا ’ڈس لائک‘فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے فیڈ اور مواد کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اُن پوسٹس کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جنہیں وہ اپنی فیڈ میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ اس سے پلیٹ فارم کا الگورتھم صارفین کی ترجیحات کو سمجھنے اور متعلقہ مواد کو سامنے لانے میں مدد حاصل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس کے مقابلے میں بلیواسکائی پاکستان میں کیوں مقبول ہورہا ہے؟
بلو اسکائی نے واضح کیا کہ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔
’ڈس لائک‘ کے ساتھ ساتھ بلو اسکائی نئے فیچرز جیسے ’سوشل نیبرہڈز‘، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کررہا ہے۔ ’سوشل نیبرہڈز‘ کے تحت اُن صارفین کی پوسٹس کو ترجیح دی جائے گی جو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ تعامل رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ میں خاص چیز کیا ہے؟
مزید برآں پلیٹ فارم اسپیم، منفی یا غیر متعلقہ تبصروں کی نشاندہی اور اُنہیں نیچے دکھانے کے لیے اپنے ماڈل میں بھی بہتری لا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو زیادہ محفوظ اور متوازن سوشل نیٹ ورک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلیو اسکائی ڈس لائیک فیچر سوشل میڈیا