Express News:
2025-11-03@16:30:34 GMT

توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی دینے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

راولپنڈی:

سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین مذہب کے کیس کا فیصلہ پنڈی کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا۔

عدالت نے مجرموں پر مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جب کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر قید سخت بھگتنا ہوگی، مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، واجد علی شامل ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 22 اکتوبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، مجرمان پر فیس بک، سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں، قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہوئی۔

عدالت نے 295 سی کے تحت چاروں مجرموں کو سزائے موت سنائی، 295 بی پر عمرقید سنائی، مجرمان کو 295 اے پر دس دس سال قید سنائی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، مجرمان کو 298 اے جرم میں تین تین سال قید سنائی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

مجرموں کو پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت سات سات سال قید ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہوجائے، توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل معافی اور ناقابل رعایت جرم ہے۔

فیصلے کے بعد مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: توہین رسالت لاکھ روپے مجرموں کو سال قید

پڑھیں:

علیمہ خانم کے 11 بنک اکاﺅنٹس منجمد، 5 بنکوں کو توہین عدالت کے نوٹس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی:۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے حکم پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک اور الفلاح بنک نے بانی پی ٹی آئی اورسابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے مجموعی طور پر 11 اکائونٹس منجمد کردئیے ہیں۔ منجمد کئے گئے اکائونٹس میں علیمہ خانم کے ذاتی اکائونٹس کے ساتھ ٹرسٹ کے اکائونٹس بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹینڈز چارٹرڈ بنک نے ملزمہ کے 10 اکائونٹس اور الفلاح بنک نے ملزمہ کا ایک اکائونٹ منجمد کردیا ہے، عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر مسلم کمرشل بنک اور یونائیٹڈ بنک سمیت 5 بنکوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں جبکہ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

 تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے اس موقع پر 3 ملزمان ذاتی حیثیت میں عدالت میں موجود تھے جبکہ دیگر 7 ملزمان کے وکیل پیش ہوئے، دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں موجود تھے۔

 اس موقع پر ملزمہ کے 30 بنک اکائونٹس کے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی جن میں ملزمہ کے ذاتی اکائونٹس کے علاوہ ٹرسٹ اکائونٹس اورمختلف کمپنیوں کے اکائونٹس شامل ہیں، تاہم عدالتی حکم کے باوجود نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم سمیت مختلف کمپنیوں کے اکائونٹس منجمد نہ کرنے پر عدالت نے مسلم کمرشل بنک، یونائیٹڈ بنک، حبیب میٹرو بنک، فیصل بنک اور بنک المکرمہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ملزمہ کے ذریعے آپریٹ ہونے والے تمام اکائونٹس منجمد کیے جائیں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے بل کی حمایت کردی
  • علیمہ خانم کے 11 بنک اکاﺅنٹس منجمد، 5 بنکوں کو توہین عدالت کے نوٹس
  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور بھاری جرمانے کی وارننگ
  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
  • پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے، وزارت اعلیٰ کے اہل نہیں، اختیار ولی
  • پنجاب میں اسکول ٹائمنگز کی خلاف ورزی پر دس لاکھ تک جرمانہ، نیا شیڈول فوری نافذ
  • سموگ کے باعث پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ