اسکول بند، پبلک ٹرانسپورٹ ایک ہفتے کے لیے مفت، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بنکاک(نیوز ڈیسک)بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند کردیے گئے جبکہ ایک ہفتے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی مفت کردی گئی ہے۔
بنکاک کی مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
ایک ہفتے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ ٹرین اور بس سروس مفت کردی گئی ہے۔
مفت پبلک ٹرانسپورٹ دھوئیں کا باعث بننے والا ٹریفک کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 437 میں سے 352 اسکول بند کیے گئے ہیں، پانچ سال میں پہلی بار اتنی تعداد میں اسکول بند ہوئے ہیں۔
آئی کیو ایئر کے مطابق، جمعہ کی صبح، پی ایم 2.
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تجویز کرتی ہے کہ سال کے بیشتر دنوں میں 24 گھنٹے کی اوسط نمائش 15 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
تھائی دارالحکومت کو اس وقت دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ آلودہ بڑا شہر بن گیا ہے۔
جمعہ کی صبح تک بنکاک میٹروپولیٹن اتھارٹی کے تحت 437 اسکولوں میں سے 352 بند کردیے جس سے ہزاروں طلبا متاثر ہوئے۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کو ہر ماہ کتنے کروڑ یونٹس مفت ملتے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پبلک ٹرانسپورٹ اسکول بند کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔