دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی گئی جن میں پاکستان کا ایک علاقہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ درجہ بندی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم، سسٹین ایبل ٹریول انٹرنیشنل اور ایسی ہی دیگر تنظیموں کی مدد سے کی ہے۔

25 بہترین مقامات کی فہرست میں حسین وادیوں کا مسکن، جا بجا خوبصورت جھرنوں سے سجے اور تاحد نگاہ ہریالی رکھنے والے پاکستان کے علاقے ’گلگت بلتستان‘ کا نمبر 20 واں ہے۔

اس علاقے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یونیسکو کی فہرست میں شامل دیوسائی کے میدانی علاقے اور شنگریلا کی آئینے کی طرح شفاف جھیلیں اس میں شامل ہیں۔

وادیٔ ہنزہ کے خوشبودار چیری کے پھول، خوبانی کے باغات،  قدرتی عجائبات، سر سبز وادیوں اور قدیم جھیلوں کے باعث گلگت بلتستان کو جنت کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب گلگت بلتستان کو خوبصورت سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے بھی دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں گلگت بلتستان کو شامل کیا تھا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مقامات کی فہرست گلگت بلتستان کی فہرست میں

پڑھیں:

اگر آپ ذہین ہیں تو اس لاکر کا درست کوڈ بتایئے؟

انٹرنیٹ کی دنیا میں بعض اوقات بہت دلچسپ پہیلیاں سامنے آجاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل پہیلی ہم آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آپ کس قدر ذہین ہیں۔

جی ہاں! ذہانت رکھنے والے افراد ہی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں۔ آپ کو صرف دی گئی ہدایات کو حل کرتے ہوئے درست کوڈ بتانا ہے۔

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ لاکر کھولنے کےلیے کون سے تین نمبر درست پوزیشن کے ساتھ دیئے جائیں گے؟

تصویر میں اشارے بھی دیئے گئے ہیں جس کی مدد سے آپ یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں۔ جیسے نیچے دیئے باکس میں ہدایت لکھی گئی ہے کہ 206 عدد میں سے دو اعداد درست تو ہیں لیکن وہ ترتیب کے لحاظ سے غلط جگہ پر رکھے گئے ہیں، یعنی اب آپ کو اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں پہلے یہ معلوم کرنا ہے کہ ان تین نمبرز میں سے دو درست نمبر کون سے ہیں اور ان کی درست ترتیب کیا ہوگی۔ 

یہ درست ترتیب آپ دیگر باکسز میں دی گئی ہدایات سے باآسانی معلوم کرسکتے ہیں۔ تو پھر جلد معلوم کیجئے اور ہمیں اپنا جواب بتایئے۔

اگر آپ درست اعداد اور درست ترتیب جاننے میں ناکام رہے ہیں تو ہم اس کا تفصیلی جواب بھی بتادیں گے لیکن پہلے آپ خود کوشش کیجئے۔

اس پہیلی کا درست جواب نیچے درج ہے، اور جواب کی وضاحت بھی موجود ہے۔

تمام ہدایات کو غور سے دیکھیے۔
 
738 (کوئی عدد درست نہیں):
​اس سے معلوم ہوا کہ 7، 3 اور 8 میں سے کوئی بھی کوڈ کا حصہ نہیں ہے۔

780 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
​چونکہ 7 اور 8 غلط ہیں، اس لیے درست عدد 0 ہے۔
​0 آخری (تیسری) جگہ پر نہیں ہو سکتا۔

682 (ایک عدد درست اور صحیح جگہ پر ہے) اور 614 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
​اگر 6 درست ہوتا تو دونوں جگہ (پہلے نمبر پر) صحیح ہونا چاہیے تھا، لیکن اشارے متضاد ہیں، اس لیے 6 غلط ہے۔
​چونکہ 8 اور 6 غلط ہیں، اس لیے 682 میں سے 2 درست عدد ہے اور اپنی صحیح جگہ یعنی تیسرے نمبر پر [ 2 ][ _ ][ _ ] ہے۔

206 (دو عدد درست مگر دونوں غلط جگہ پر ہیں):
​6 غلط ہے، اس لیے 2 اور 0 درست اعداد ہیں۔
​0 دوسرے نمبر پر نہیں آ سکتا (کیونکہ یہاں وہ غلط جگہ پر ہے) اور تیسرے نمبر پر پہلے ہی 2 موجود ہے۔
​لہذا 0 پہلے نمبر پر [ 2 ][ _ ][ 0 ] آئے گا۔

​614 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
​6 غلط ہے اور 1 دوسرے نمبر پر نہیں آ سکتا (کیونکہ وہ غلط جگہ بتائی گئی ہے)، اس لیے درست عدد 4 ہے۔
​4 درمیان میں آئے گا۔
​حتمی کوڈ: 042
یعنی اس پہیلی کا درست کوڈ 042 ہے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • اگر آپ ذہین ہیں تو اس لاکر کا درست کوڈ بتایئے؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی