پاکستان کی بنگلادیش کیساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان کی بنگلادیش کیساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوگیا۔سینیٹ میں وقفہ سوالات میں وزارت تجارت کا تحریری جواب جمع کرایا گیا۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنگلا دیش کیساتھ برامدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان کی چین کو برآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔
وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ پاکستان کی چین کوبرآمدات ایک ارب 35 کروڑ 75 ہزار ڈالررہیں اور یہ برآمدات پہلے ایک ارب 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔وزارت تجارت کے مطابق سوتی دھاگے، تیل کے بیج، پیٹرولیم، آئل اور سبزیوں کے رس جیسے شعبوں میں نمایاں کمی ہوئی۔
وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ کپاس کی برآمد میں کمی ہوئی، گھوڑے جیسے جانوروں کی کھالوں کی برآمد میں 100 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔وزارت تجارت نے بتایاکہ امریکاکے ساتھ برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں 17 فیصد اضافہ وزارت تجارت کا برآمدات میں پاکستان کی
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا
بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔