دنیا کی بہترین 375 جامعات میں ایک بھی پاکستانی نہیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 115 ممالک کی 2 ہزار بہترین یونیورسٹیز کی فہرست برائے سال 2024ء-25ء جاری کردی جس میں پاکستان کی 47 جامعات بھی شامل ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کی بہترین 375 جامعات میں ایک بھی پاکستانی نہیں ہے۔ دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کے لیے ان کا تعلیمی، تحقیقی معیار اور
مجموعی کارکردگی کو بین الاقوامی معیارات کی بنا پر جانچا جاتا ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اس سال بھی مسلسل 9 ویں بار برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی براجمان ہے۔ پاکستان کی صرف ایک یونی ورسٹی 400 سے 500 تک کی جامعات میں جگہ بنا پائی۔اس کے علاوہ نسٹ یونی ورسٹی، ایئر یونی ورسٹی، کیپٹل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسٹس یونی ورسٹی، سکھرآئی بی اے اور فیصل آباد کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی 600 سے 800 کے درمیان کے نمبرز پر ہیں۔لمز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا نمبر 801 سے 1000 کے درمیان ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کی 12 جامعات 1001 سے 1200 کے درمیان جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ایشیائی ممالک میں چین کی 2جامعات نے میدان مارا ہے جبکہ ایشیائی ممالک کی بہترین جامعات میں قائد اعظم یونی ورسٹی کا نمبر 121 واں ہے۔ اسی طرح ایشیائی ممالک کی بہترین جامعات کی فہرست میں نسٹ یونیورسٹی 152 نمبر پر ہے جبکہ کامسیٹس کا نمبر 157 ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جامعات میں یونی ورسٹی کی بہترین
پڑھیں:
برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
کئی برس نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو 2025ء میں فلم ’جوان‘ کےلیے کیرئیر کا پہلا نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملا ہے۔
شاہ رخ خان کی زندگی کے 60 سال اور فلمی کیرئیر کے 33 سال مکمل ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ سال یاد گار بن گیا ہے۔
جان سینا نے شاہ رخ سے ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیدیا
بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کئی برس نیشنل ایوارڈنہ ملنے پر افسوس کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 سے 15 سال پہلے تک مجھے کبھی کبھی برا لگتا تھا کہ مجھے ایوارڈ نہیں ملا جبکہ میں ہر بار اچھی ایکٹنگ کرتا ہوں، جب آپ کی محنت کی قدر نہ کی جائے تو دل تو دکھتا ہے۔
شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میں ہر کردار میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، اب مجھے صرف ایوارڈز نہیں بلکہ اپنے چاہنے والوں کی محبت ہی خوشی دیتی ہے۔
نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملنے پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کی برسوں کی محنت کا ثمر ہے۔
شاہ رخ خان نے 14 فلم فیئر ایوارڈ، پدم شری اور فرانسیسی حکومت کے بین الاقوامی اعزازت حاصل کررکھے ہیں، وہ اپنی اگلی فلم کنگ میں بیٹی سہانا خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پردے پر نظرآئیں گے۔