میرپورخاص: جماعت اسلامی کے وفد کی مختلف رہنمائوں کو پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل حیدرآباد میں سندھ میں زرعی و پینے کے پانی کے بدترین بحران اور دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف منعقدہ پانی کانفرنس کے سلسلے میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد افضال آرائیں اور شکیل احمد فہیم کی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص چیپٹر کے صدر میر پرویز تالپور، معروف آباد گار کاچیلو، میرپورخاص پریس کلب کے نذیر پہنور، میرپورخاص بار کے صدر چوہدری افضل کریم سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ نمائندہ وفد میں نائب امیر حاجی نور الٰہی مغل، کسان بورڈ ضلع میرپورخاص کے صدر راشد آرائیں، ایڈووکیٹ اسماعیل حبیب بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوامیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا عبدالحق نے کی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔
مولانا عبدالحق ثانی نے حافظ نعیم الرحمٰن سے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر تعزیت کی۔
مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد امت مسلمہ کا سرمایہ تھے۔