پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان کی والدہ نے بیٹے کے سجل علی سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

حالیہ دنوں فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں فیروز خان کی زندگی سے متعلق کئی باتوں کا انکشاف کیا، جن میں سجل علی کے ساتھ ان کے تعلق کا ذکر بھی شامل تھا۔

 ماضی میں فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔ دونوں نے ڈرامہ سیریل ’چپ رہو‘، ’گلِ رعنا‘، اور فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ جیسے کامیاب پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا، لیکن ان کا نجی تعلق زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکا۔

صوفیہ ملک نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ دونوں تعلق میں تھے لیکن یہ ان کے نصیب میں نہیں تھا، اور بعد میں دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔

صوفیہ ملک نے اپنے بیٹے کی طلاق اور ان پر سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات پر بھی بات کی۔ انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں تو بہت کچھ کہہ سکتی ہیں، لیکن خاموش رہنا ہی بہتر سمجھتی ہیں۔

 ان کے مطابق معاشرے میں عمومی طور پر عورت کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جبکہ مرد کو سخت جان سمجھا جاتا ہے، جو درست نہیں۔

فیروز خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی طلاق کے وقت ’عورت کارڈ‘ کا استعمال کیا گیا، جس سے ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا، اور کسی نے ان کے حق میں بات نہیں کی۔ اس دوران ان کے خاندان نے کافی مشکلات کا سامنا کیا۔

صوفیہ ملک نے اعتراف کیا کہ اس وقت انہیں اور ان کے اہلخانہ کو یہ خوف لاحق تھا کہ شاید فیروز خان کا کیریئر ختم ہو جائے، لیکن خدا نے ان کے لیے راستے کھولے اور وہ مشکل وقت گزر گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیروز خان کی والدہ سجل علی

پڑھیں:

ہری پور: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا

ہری پور میں سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول ریحان کی حقیقی والدہ سے والد کی علیحدگی  کے بعد کچھ عرصہ قبل گرفتار ملزمہ سے شادی ہوئی۔

سوتیلی والدہ اکثر اوقات بچے پر تشدد کرتی رہتی تھی، والد عنصر حسین کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر کے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کے نواحی علاقہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود محلہ کٹھہ میں 8 سالہ بچہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جس کو ٹراما سنٹر منتقل کیاگیا۔

مقتول بچے  کے والد عنصر حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے آٹھ سالہ بیٹے ریحان عنصر کو اس کی سوتیلی ماں ہمابی بی نے تشدد کے بعد سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا۔

پولیس نے ملزمہ ہما بی بی کے خلاف ایف آئی اے درج کر کے گرفتار کرلیا۔

مقتول ریحان کی حقیقی والدہ سے والد کی علیحدگی کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی ہوئی، سوتیلی ماں اکثر اوقات بچے پر تشدد کرتی رہتی تھی۔

والد عنصر حسین کا الزام تھا کہ میری عدم موجودگی پر بچے پر تشدد کیا جاتا رہا ہے، پولیس نے مقدمہ کرنے اور ملزمہ کو  گرفتار کرنے کے بعد لاش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • حمیرا اصغر کو کن مشکلات اور فیملی چیلنجز کا سامنا رہا؟ اداکارہ کی یادگار گفتگو
  • حوالگی کیس؛ عدالت کا بچی کو پولینڈ لے جا کر والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم
  • آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس کی سائبر حملے سے 57 لاکھ صارفین کے متاثر ہونے کی تصدیق
  • حسینہ واجد نے احتجاجی مظاہروں پر گولیاں برسانے کا حکم دیا تھا، لیک آڈیو میں انکشاف، بی بی سی کی تصدیق
  • ایم 6 موٹروے اور نوشہرو فیروز کی تعمیر، سندھ نے وفاق کو ساڑھے 4 ارب قرض دینے کی منظوری دیدی
  • ایم 6 موٹروے اور نوشہرو فیروز کی تعمیر، سندھ کی وفاق کو ساڑھے 4 ارب قرض دینے کی منظوری
  • ہری پور: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا
  • ندا یاسر ماں کے انتقال کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑیں
  • انتقال کے بعد روز وائس نوٹس سُن کر روتی تھی، ندایاسر والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ
  • کہوٹہ شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچی جاں بحق، والدہ اور دو بچے زخمی