راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 59 لاکھ  روپے سے زائد مالیت کی 52.

185 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے اسپیکر میں چھپائی گئی 25 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی  21.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُدھر نارووال روڈ لاہور کے قریب رکشے سے 18 کلو چرس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب کار میں چھپائی گئی 1.030 کلو ہیروئن، 4.8 کلو چرس اور 1.030 آئس برآمد ہوئی۔ موقع سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.5 کلو چرس برآمد ہوئی۔ سہراب گوٹھ کراچی کے قریب کار سے 2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب خاتون سے 1.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد برآمد کرکے کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار، 3 بینک اکاؤنٹس منجمد

ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔

ملزم نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔

حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر شخص سے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وقاص علی نے رواں سال بھی جعلی 22 رکنی فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے بلوچستان کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

ایف آئی اے کی جانب سے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انسانی اسمگلر گرفتار جعلی رجسٹریشن فٹ بال ٹیم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
  • کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی