کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی:
انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہ فیصل پر واقع ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار انسانی سمگلروں میں زوار حسین ، شاہد علی اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان ڈنکی کے ذریعے غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر عراق اور یورپ میں ملازمت دلوانے کی خاطر لاکھوں روپے ہتھیائے۔
چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان کے ساتھ بیرون ملک جانے کے خواہشمند 4 شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا جن کا تعلق ساہیوال اور بورے والا سے ہے۔
ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے پئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
—فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جنگھڑا موٹر وے انٹر چینج بہاولپور پر کارروائی کر کے شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 48 افراد بشمول خواتین اور بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 48 شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 83 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 17 پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔