صدارتی مدت ختم ہوتے ہی گوگل بائیڈن کو بھول گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر موجود امریکی صدور کی فہرست میں جب صارفین کو جو بائیڈن کا نام نظر نہیں آیا تو وہ حیران رہ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے اپنی اس غلطی کو کچھ دیر میں ہی ٹھیک کر لیا لیکن پھر بھی یہ غلطی صرف چند لمحوں میں ہی بین الاقوامی میڈیا پر ایک بڑی خبر بن گئی۔
جب صارفین نے یہ بات نوٹ کی کہ گوگل پر امریکی صدور کی فہرست میں جو بائیڈن کا نام نہیں ہے تو اس وقت فہرست میں باقی تمام امریکی صدور کے نام ترتیب سے موجود تھے صرف جو بائیڈن کا نام غائب تھا۔گوگل کی اس غلطی کو سب سے پہلے بلیو اسکائی کے صارفین نے نوٹ کیا اور ان میں سے بہت سے صارفین کا یہ خیال ہے کہ گوگل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اقدام ٹیک کمپنی کے سیاسی تعصب کو ظاہر کرتا ہے۔دوسری جانب، اس حوالے سے گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ غلطی ہمارے ڈیٹا میں خرابی کی وجہ سے ہوئی جس کی نشاندہی کرکے اسے فوری طور پر ٹھیک کر دیا گیا ہے۔یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گوگل ان کئی بڑی ٹیک کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے انعقاد کے لیے بھاری رقم عطیہ کی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔
گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔