Express News:
2025-11-03@09:58:43 GMT

میٹا کا 2025 میں اے آئی پر 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

میٹا نے 2025 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر 60 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 2025 اے آئی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگا، جس میں میٹا سب سے آگے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی اپنے اے آئی منصوبوں کے لیے ایک نئے اور بڑے ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کرے گی، جو آنے والے سالوں میں میٹا کی بنیادی مصنوعات اور کاروبار کو مزید ترقی دے گا۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری تاریخی جدتوں کے دروازے کھولے گی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکی برتری کو مزید مستحکم کرے گی۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اے آئی انفراسٹرکچر پر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کے اس اعلان پر ان کے اتحادی ایلون مسک نے کہا تھا کہ اس سرمایہ کاری کے لیے حقیقت میں مطلوبہ فنڈز موجود نہیں۔ دوسری جانب، مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ نے بھی اس مالی سال میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر، اے آئی ماڈلز کی تربیت، اور کلاؤڈ بیسڈ ایپلی کیشنز کے فروغ پر تقریباً 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

بریڈ اسمتھ نے اپنی ایک آن لائن پوسٹ میں کہا کہ امریکا اس نئی ٹیکنالوجی کی لہر میں سب سے آگے رہنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کا ارب ڈالر اے آئی کے لیے

پڑھیں:

مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات   بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے تاہم موجودہ کاروباری حجم میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت موجود ہے ،کم لاگت اور بہتر کوالٹی پاکستانی مصنوعات کو  خطے کے دیگر ممالک کی مصنوعات  کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتی ہے ،روایتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر روایتی برآمدات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،بہتر کاروباری روابط اورمارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کاروباری حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ، بڑی منڈی کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے  موجودہ وسائل کو مکمل طور پر برے کار لانے اور اجتماعی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کے وفد سے بات چیت کی ، وفد کی قیادت صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز سردار ثاقب نسیم اور برین ڈیزائنر محمد رئوف راجہ کر رہے تھے ،وفد میں مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں،پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ٹریڈ منسٹر محمد حنیف چنہ بھی  ملاقات میں موجود تھے۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز  کی جانب سے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک روزہ بزنس کانفرنس و ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرایا جائے گا۔وفدنے  سفیر پاکستان کو ایکسپو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعو ت دی، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ  ریاست ورجینیا میں  راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز  کی جانب سے منعقدہ ایکسپو کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں منظور
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع