دوسرا ٹیسٹ: دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔
مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
پاکستان ٹیم
اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیسٹ میچ
پڑھیں:
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ آسٹریلیا کو لارڈز میں پریکٹس سے منع کردیا گیا
آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی فائنل سے قبل تیاریوں کی بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو مبینہ طور پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تربیت کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ پریکٹس سے روکنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے، جس پر ٹیم مینجمنٹ شدید غصے کا شکار ہیں۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل لارڈز کے تاریخی میدان پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل پریکٹس سیشن نہ کروانے پر کہا کہ ایشز سیریز کے دوران یہاں ماحول کافی گرم تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اپنا سبق سیکھ لیا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل؛ ٹکٹس کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 11 جون کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔